قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر اور سیتاپور اضلاع میں سیوریج ٹینکوں کی صفائی کے دوران پانچ افراد کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا
چیئرمین ، نوئیڈا اتھارٹی، کمشنر آف پولیس، گوتم بدھ نگر، ڈی ایم اور ایس ایس پی، سیتا پور کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
توقع کی جاتی ہے کہ رپورٹوں میں مقدمات کی تحقیقات کی صورت حال کے ساتھ ساتھ متوفی افراد کے این او کے کو ادا کیا جانے والا معاوضہ، اگر کوئی ہو، شامل ہوگا
سیتاپور واقعے میں بچائے گئے 10 سالہ لڑکے کے طبی علاج کی صورت حال بھی طلب
Posted On:
22 AUG 2025 6:48PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر اور سیتا پور اضلاع میں دو الگ الگ واقعات میں سیوریج ٹینکوں کی صفائی کے دوران پانچ افراد کی موت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کا از خود نوٹس لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان میں سے دو کی موت 16 اگست 2025 کو نوئیڈا اتھارٹی کے ایک پمپنگ اسٹیشن پر سیوریج ٹینک کی صفائی کے دوران ہوئی۔ دیگر تین افراد 17 اگست 2025 کو سکیتا گاؤں میں ایک رہائش گاہ پر سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران دم توڑ گئے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات، اگر سچ ہیں تو ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں ، اس لیے کمیشن نے نوئیڈا میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق معاملے میں نوئیڈا اتھارٹی کے چیئرمین اور پولیس کمشنر گوتم بدھ نگر اور سیتا پور واقعے پر ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
توقع کی جاتی ہے کہ رپورٹوں میں مقدمات کی تحقیقات کی صورت حال کے ساتھ ساتھ متوفی افراد کے این او کے کو ادا کیا جانے والا معاوضہ، اگر کوئی ہو، شامل ہوگا۔ سیتا پور کے واقعے میں زخمی لڑکے کو فراہم کیے جانے والے طبی علاج کی صورت حال بھی طلب کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوئیڈا کے واقعے میں متاثرین کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے انہیں کوئی حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا، حالانکہ حکام کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، سیتا پور کے واقعے میں، ایک 10 سالہ لڑکے کو پھنسے ہوئے پولی تھین بیگ کو نکالنے کے لیے سیپٹک ٹینک میں بھیج دیا گیا۔ تاہم جب اس کا دم گھٹنا شروع ہوا تو رہائش گاہ کے مالک نے بچے کو باہر نکالا اور اس کے بجائے خود پولی تھین نکالنے کی کوشش کی، لیکن ہوش کھو بیٹھا ۔ اسے بچانے کے لیے ، اس کے دو پڑوسی یکے بعد دیگرے ٹینک میں داخل ہوئے، لیکن وہ بھی زہریلی گیس کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5214
(Release ID: 2159966)