قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرولی اور دھولپور اضلاع میں پانچویں شیڈول کا نفاذ

Posted On: 21 AUG 2025 4:23PM by PIB Delhi

آج جناب بھجن لال جاٹو کے ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے، قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اُوئیکے نے آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ آئین ہند کے آرٹیکل 244 (1) کے تحت پانچویں شیڈول کی آئینی شق کے مطابق ‘شیڈولڈ ایریاز’ کا مطلب ہے کہ صدر کے ذریعہ ایسے علاقوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے، جس کا حکم دیا جائے۔ کسی ریاست کے سلسلے میں ‘‘شیڈولڈ ایریاز’’ کی صراحت اس ریاست کے گورنر کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر کے ایک نوٹیفائیڈ حکم سے ہوتی ہے۔ حکومت راجستھان نے بتایا کہ کرولی اور دھولپور اضلاع کو آئین کے پانچویں شیڈول کے تحت شامل کرنے کے لیے کوئی باضابطہ مطالبہ یا تجویز نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ان اضلاع میں کیے گئے سروے اور تشکیل کردہ کمیٹی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

********

ش ح۔ع و۔ن ع

U-5090


(Release ID: 2159262)
Read this release in: English , Hindi