جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت -نیدرلینڈ اسٹریٹجک آبی شراکت داری

Posted On: 21 AUG 2025 3:51PM by PIB Delhi

ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان آبی شراکت داری(ایس ڈبلیو پی) کا مقصد پالیسی ماہرین، تعلیمی اداروں، علمی اداروں، نجی کمپنیوں اور کمیونٹیز/شراکت داروں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے ذریعے جاری دو طرفہ تعاون کو تیزکرنا اور وسعت دینا ہے۔ایس ڈبلیو پی نے پانی سے متعلق بھارت-نیدرلینڈ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کا تصورپیش کیا ہے۔ اسی مناسبت سے، آئی آئی ٹی (دہلی) اور نیدرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے ایک سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) قائم کیا گیا ہے جس میں  پانی اور دریا کے انتظام، مصنوعی ذہانت اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز، ماڈلنگ اور دریا کی حرکیات کا نظم و نسق، پانی کے معیار کی نگرانی اور ماڈلنگ اور دریا کی معیشت اور مالیات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای)  اربن ریور مینجمنٹ پلان کی تیاری، آلودگی میں کمی کے بنیادی ڈھانچے کی نگرانی وغیرہ جیسے اقدامات میں فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔

سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای)  کے لیے 10 سال کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کے لیے 36.23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی کو جولائی 2025 میں 5.98 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب راج بھوشن چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*****

ش ح-م ع۔ ف ر

UR No-5085


(Release ID: 2159229)
Read this release in: English , Hindi