وزارت دفاع
آئی سی جی اور ویتنام کوسٹ گارڈ کے درمیان چھٹی اعلی سطحی میٹنگ ہنوئی میں منعقد
Posted On:
20 AUG 2025 5:24PM by PIB Delhi
چھٹی اعلیٰ سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور ویتنام کوسٹ گارڈ کے درمیان 20 اگست 2025 کو ویتنام کے شہر ہنوئی میں منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ 2015 کے کوسٹ گارڈ تعاون سے متعلق مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت ہوئی۔ بات چیت کا مرکزی نکتہ میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو، میری ٹائم لاء انفورسمنٹ، سمندری آلودگی کے تدارک اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔ خصوصی توجہ سرحد پار سمندری جرائم جیسے اسمگلنگ، اسمگل شدہ اشیا کی نقل و حمل اور غیر قانونی ماہی گیری کے سدباب پر مرکوز رہی۔
میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند پرکاش بادولا اور ویتنام کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ میجر جنرل وو ٹرونگ کین نے کی۔ دونوں فریقین نے حالیہ بحری جہازوں کے دوروں اور پیشہ ورانہ تبادلوں کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی رابطوں اور مشترکہ اقدامات کو جاری رکھا جائے گا تاکہ دونوں فورسز کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط ہو۔ وفود نے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں کے مربوط نظام اور مشترکہ آلودگی مخالف اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ سمندری حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
دونوں کوسٹ گارڈز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باقاعدہ ادارہ جاتی روابط، تربیتی پروگرام، بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ اور جہازوں کے دورے باہمی اعتماد اور عملی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ میٹنگ دوستانہ تعلقات اور تعاون کی روح کے ساتھ علاقائی سمندری سلامتی، تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاس تھی۔
QXZV.jpeg)
4VH2.jpeg)
***
UR-5002
(ش ح۔اس ک ۔ م ذ )
(Release ID: 2158637)