عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:خصوصی زچگی رخصت

Posted On: 20 AUG 2025 6:01PM by PIB Delhi

مردہ بچے کی پیدائش یا پیدائش کے فوراً بعد بچے کے انتقال کے باعث ماں کو ہونے والے ممکنہ جذباتی صدمے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس محکمہ نے 2 ستمبر 2022 کو مرکزی حکومت کے خواتین ملازمین کو ایسے حالات میں 60 دن کی خصوصی زچگی رخصت فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔

دوسری جانب، کسی دوسرے انسان کی زندگی بچانے یا بہتر بنانے کے لیے اعضاء کا عطیہ کرنے کے نیک اور بے لوث عمل کو تسلیم کرتے ہوئے اور مرکزی حکومت کے ملازمین میں اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے کے مقصد سے، اس محکمہ نے 25 اپریل 2023 کو خصوصی کیزوئل رخصت (اسپیشل کیزوئل لیو) کے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت اعضاء کے عطیہ کے لیے زیادہ سے زیادہ 42 دن کی اسپیشل کیزوئل لیو دی جا سکتی ہے۔ یہ ایک خاص فلاحی اقدام کے طور پر عوامی مفاد میں بڑھائی گئی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ڈاکٹر جیتندر سنگھ، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی علوم، وزیر مملکت پی ایم او، وزیر مملکت پرسنل، عوامی شکایات و پنشنز، محکمہ ایٹمی توانائی اور محکمہ خلاء نے تحریری جواب میں دیں۔

*********

 

ش ح ۔ م م۔ ص ج

Urdu Release No-4994

 


(Release ID: 2158559)
Read this release in: English , Hindi