بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے فینکس ملز لمیٹڈ کے ذریعے آئی لینڈ اسٹار مال ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی ایس ایم ڈی پی ایل) کے بقیہ 49 فیصد حصص کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 19 AUG 2025 8:29PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے فینکس ملز لمیٹڈ کے ذریعہ آئی لینڈ اسٹار مال ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی ایس ایم ڈی پی ایل) کے بقیہ 49 فیصد حصص کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ حصول  میں کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ (یعنی سیلر) شامل ہے جو ہدف میں 49 فیصد کی ایکویٹی سرمایہ کاری سے مکمل طور پر نکل جائے گا اور فینکس ملز لمیٹڈ (یا اس سے ملحقہ) خود 100 فیصد حصص دار بن جائے گا اور اس طرح آئی لینڈ اسٹار مال ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر واحد کنٹرول حاصل کرے گا۔

حاصل کنندہ اپنے مختلف ماتحت اداروں کے ذریعے تجارتی اور خوردہ جگہوں بشمول ریٹیل مالز، تجارتی دفاتر، مہمان نوازی کے اثاثوں، کھانے اور مشروبات اور رہائشی املاک کی فروخت کی ڈیولپمنٹ (بشمول ڈیزائننگ، عملدرآمد، مارکیٹنگ وغیرہ) میں مصروف ہے۔

ہدف، براہ راست اور اس کے ماتحت اداروں کے ذریعے، بنیادی طور پر کچھ شہروں میں تجارتی اور خوردہ رئیل اسٹیٹ کی ڈیولپمنٹ (بشمول ڈیزائننگ، عملدرآمد، مارکیٹنگ وغیرہ) میں بھی فعال ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4944

 


(Release ID: 2158226)
Read this release in: English , Hindi