محنت اور روزگار کی وزارت
ای ایس آئی سی سہولیات کا فروغ
Posted On:
18 AUG 2025 5:12PM by PIB Delhi
اپنے مستفیدین کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے، ملازمین کی ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) مسلسل ای ایس آئی سہولیات کو بہتر بنانے اور وسعت دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔ کیے گئے کچھ اقدامات یہ ہیں: بستروں کی تعداد میں اضافہ، جدید طبی آلات کی خریداری، ای ایس آئی سی رہنما خطوط کے مطابق انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) / ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) سہولیات کا قیام، نئے اسپتالوں کا قیام، بیرونی مریض شعبہ (او پی ڈی) کی تقرریوں کے لیے صارف دوست ایپ کی اپ گریڈیشن تاکہ رجسٹریشن کو ہموار کیا جائے، انتظار کا وقت کم کیا جائے، مریضوں کی سہولت میں اضافہ کیا جائے وغیرہ۔
ای ایس آئی مستفیدین کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ای ایس آئی سی کے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:
i) ٓایوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے ساتھ تعاون تاکہ ای ایس آئی طبی خدمات کے ناکافی دستیاب ہونے کی جگہوں پر پی ایم جے اے وائی سے منسلک ہسپتالوں کے ذریعے ای ایس آئی مستفیدین کو ثانوی اور تیسرے درجے کی طبی خدمات فراہم کی جائیں۔
ii) مستقل معذوری فائدہ (پی ڈی بی) / انحصار کنندگان کے فوائد (ڈی بی) مستفیدین کے لیے فوائد کی شرحوں میں اضافہ۔
iii) انشورنس حاصل کرنے والے افراد اور ان کے خاندان کے افراد کی رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار پر مبنی تصدیق کو سماجی تحفظ کے فوائد، بشمول طبی اور نقد فوائد فراہم کرنے کے لیے اپنایا گیا ہے۔
iv) انشورنس حاصل کرنے والے افراد (آئی پیز) / انشورڈ خواتین (آئی ڈبلیو) کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات فراہم کرنے کے لیے، ای ایس آئی اسکیم کے تحت نقد فوائد کے دعووں کی پیشکش کے لیے ایک آن لائن پورٹل/سہولت شروع کی گئی ہے۔
ای ایس آئی سی نے غیر رجسٹرڈ آجروں اور ملازمین کی کوریج بڑھانے کے لیے یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک آجروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کے فروغ کے لیے ایک اسکیم یعنی اسکیم فار پروموشن آف دی رجسٹریشن آف دی ایمپلائرز اینڈ ایمپلائیز (ایس پی آر ای ای) شروع کی ہے۔ ای ایس آئی کارپوریشن نے ای ایس آئی ایکٹ، 1948 کے تحت تنازعات کے حل اور تعمیل کو فروغ دینے کے لیے یکم اکتوبر 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک ایک مرتبہ کے لیے معافی اسکیم 2025 کی منظوری بھی دی ہے۔
یہ جانکاری محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :4867 )
(Release ID: 2157771)
Visitor Counter : 6