مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم شہری مزدوروں کی فلاح و بہبود

Posted On: 18 AUG 2025 5:37PM by PIB Delhi

 حکومت ملک میں مختلف روزگار پیدا کرنے کی اسکیمیں/پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ حکومت ہند کی جانب سے نافذ کردہ مختلف روزگار پیدا کرنے کی اسکیموں/پروگراموں کی تفصیلات https://dge.gov.in/dge/schemes_programmes پر دستیاب ہیں۔ مزید برآں، وزارت محنت و روزگار نے نیشنل کیریئر سروس )این سی ایس) پورٹل تیار کیا ہے جو پیشے سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک واحد حل ہے، جس میں نجی اور سرکاری شعبوں سے ملازمتوں کی معلومات، آن لائن اور آف لائن روزگار میلے، ملازمت کی تلاش و میچنگ، پیشے کی کونسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، ہنر کی ترقی کے کورسز، ہنر/تربیتی پروگرامز وغیرہ کی معلومات شامل ہیں، جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم www.ncs.gov.in کے ذریعے دستیاب ہیں۔

غیر منظم شعبے کے مزدوروں کو بڑھاپے میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے پردھان منتری شرم یوگی مان دھن( (پی ایم – ایس وائی ایم) اسکیم فروری 2019 میں شروع کی گئی۔ یہ ایک رضاکارانہ اور شراکتی پنشن اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے تحت غیر منظم مزدوروں کو 60 سال کی عمر کے بعد ماہانہ 3000 روپے کی یقینی پنشن فراہم کی جاتی ہے۔ اہل غیر منظم مزدور خود www.maandhan.in پورٹل پر جا کر اس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

جیسا کہ نیتی آیوگ نے مطلع کیا، 2021 میں حکومت ہند نے غربت کی پیمائش کے لیے ایک کثیر جہتی غربت اشاریہ (ایم پی آئی) لائحہ عمل تیار کیا۔ یہ ایک جامع اشاریہ ہے جو صحت، تعلیم اور معیارِ زندگی جیسے شعبوں میں خامیوں کا پتہ لگاتا  ہے۔ یہ غریب لوگوں کی تعداد کا تعین کرتا ہے اور اس بات کا بھی کہ وہ کس درجے تک محروم ہیں۔ یہ اشاریہ غربت کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پیمائش، یعنی گلوبل ملٹی ڈائمنشنل پاورٹی انڈیکس پر مبنی ہے، جسے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (او پی ایچ آئی) شائع کرتے ہیں۔ اس میں 12 اشاریے شامل ہیں، جن میں سے دس عالمی ایم پی آئی ماڈل سے لیے گئے ہیں اور دو اضافی اشاریے یعنی زچگی کی صحت اور بینک اکاؤنٹس کو قومی ترجیحات کے مطابق شامل کیا گیا ہے۔ فی الحال غربت کی پیمائش کے لیے یہی واحد طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس انڈیکس کا دوسرا ایڈیشن 2023 میں جاری کیا گیا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مکانات و شہری امور کے وزیر مملکت، جناب توکھن ساہو نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  4859 )


(Release ID: 2157677)
Read this release in: English , Hindi