بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوبھاگیہ اسکیم کے تحت  گھروں کے لئےبجلی کی فراہمی

Posted On: 18 AUG 2025 5:25PM by PIB Delhi

بجلی کے وزیر مملکت جناب  جناب پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے اکتوبر 2017 میں پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھا گیہ) کا آغاز کیا جس کا مقصد دیہی علاقوں میں تمام غیر بجلی گھرانوں اور ملک کے شہری علاقوں میں تمام خواہش مند غریب گھرانوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کرنا ہے ۔  سوبھاگیہ کے تحت تمام منظور شدہ کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں اور اسکیم کو31مارچ2022 تک مکمل ہو چکی ہے ۔  ریاستوں کے ذریعہ فراہم کی گئ معلومات کے مطابق  سوبھاگیہ مدت کے دوران تقریباً 2.86 کروڑ گھروں میں بجلی پہنچائی گئی ہے ۔  ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہمیں در ج ہیں ۔

حکومت ہند یوٹیلیٹیز کے ذریعہ کئے گئے سروے کی بنیاد پر ریویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کی جاری اسکیم کے تحت تمام چھوڑے ہوئے گھرانوں کی بجلی کاری کے لئے ریاستوں کی مزید مدد کر رہی ہے ۔  اس میں پی ایم-جن من (پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کے تحت شناخت شدہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) کے گھرانوں کی بجلی کاری کے لیے منظور شدہ کام شامل ہیں ۔  اب تک  آر ڈی ایس ایس کے تحت ملک بھر میں 13.59 لاکھ گھروں کی بجلی کاری کے لیے 6,487 کروڑ روپے کے کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ نئی شمسی توانائی اسکیم کے تحت 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کام کئے گئے ہیں ۔30 جون 2025 تک 9,961 گھروں کی آف گرڈ شمسی توانائی پر مبنی بجلی کاری کے لیے منظوری دی گئی ہے ۔

ضمیمہ

سوبھاگیہ اسکیم کے آغاز کے بعد سے بجلی سے چلنے والے گھرانوں کی تعداد بشمول ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت اضافی گھرانوں کی کامیابی

نمبر شمار

ریاستوں کے نام

بجلی کا استعمال کرنے والے گھروں کی تعدا

1

آندھرا پردیش*

1,81,930

2

اروناچل پردیش

47,089

3

آسام

23,26,656

4

بہار

32,59,041

5

چھتیس گڑھ

7,92,368

6

گجرات*

41,317

7

ہریانہ

54,681

8

ہماچل پردیش

12,891

9

جموں و کشمیر

3,77,045

10

جھارکھنڈ

17,30,708

11

کرناٹک

3,83,798

12

لداخ

10,456

13

مدھیہ پردیش

19,84,264

14

مہاراشٹر

15,17,922

15

منی پور

1,08,115

16

میگھالیہ

2,00,240

17

میزورم

27,970

18

ناگالینڈ

1,39,516

19

اوڈیشہ

24,52,444

20

پڈوچیری*

912

21

پنجاب

3,477

22

راجستھان

21,27,728

23

سکم

14,900

24

تمل ناڈو*

2,170

25

تلنگانہ

5,15,084

26

تریپورہ

1,39,090

27

اتر پردیش

91,80,571

28

اتراکھنڈ

2,48,751

29

مغربی بنگال

7,32,290

کل

2,86,13,424

 

*سوبھاگیہ اسکیم کے تحت فنڈ نہیں فراہم کیا گیا۔

*****

 ( ش ح ۔ م ح۔ا ش ق)

U. No. 4852

 


(Release ID: 2157628)
Read this release in: English , Hindi