وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی میں ہمایوں کے مقبرے کے قریب دیوار اور چھت گرنے کا واقعہ

Posted On: 16 AUG 2025 10:00PM by PIB Delhi

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے کہا کہ وہ نظام الدین کے علاقے میں ہمایوں کے مقبرے کے احاطے کے عالمی ثقافتی ورثے کے قریب واقع پٹے شاہ درگاہ پر آج پیش آئےافسوسناک واقعے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔

image001OUAO (1).jpg

ہمایوں کا مقبرے کا  احاطہ ساختی طور پر مستحکم اور بہترین حالت میں ہے۔ عالمی ثقافتی ورثہ کے کسی حصے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

مقام  کے قریب ہونے کی وجہ سے، علاقے میں موجود اے ایس آئی  اہلکاروں نے فوری بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مقامی افسران کی مدد کی۔ تاہم متاثرہ عمارت ہمایوں کے مقبرے کے احاطے سے بالکل الگ ہے۔

ہم اس افسوسناک  واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ظ ا۔ ن م۔

U-4799


(Release ID: 2157387)
Read this release in: English , Hindi , Bengali