وزارتِ تعلیم
جناب سنجے کمار نے سکورا سائنس پروگرام کیلئے ہندوستان کے 34 طلبہ کو جاپان روانہ کیا
Posted On:
16 AUG 2025 9:21PM by PIB Delhi
قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)-2020، اسکولوں میں نصاب اور تدریس کی اہمیت پر زور دیا گیا ہےاس کے ساتھ ہی اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ‘‘تعلیم بنیادی طور پر جامع، مربوط، آسان اور دلکش انداز میں ہونی چاہئے’’۔اس کے علاوہ اس میں بتایاگیا ہے،‘‘ہر سطح پر، ہر مضمون میں تدریس تجربات پر مبنی ہونی چاہیے اور مختلف مضامین کے درمیان باہمی تعلق کو ظاہر کرنا چاہیے’’۔
اس تناظر میں تاریخی، ثقافتی، سماجی، سائنسی اور تکنیکی اہمیت کے حامل مقامات کا دورہ کرنا اور سیر و تفریح کرنا انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جاپان، ایک ترقی یافتہ اور دوست ملک کے طور پر جو اپنی تکنیکی ترقی کے لیے جانا جاتا ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی ایک ترجیحی منزل ہے۔ لہذا، جاپان جیسے ملک کا دورہ ہمیشہ اعلیٰ تعلیم اور اختراعی طریقوں کی تلاش کا موقع فراہم کرتا ہے۔

نوجوان سیکھنے والوں کی فکری صلاحیت کو بڑھانے اور سائنسی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے، جاپان سائنس اور ٹیکنالوجی ایجنسی (جے ایس ٹی)2014 سے‘جاپان-ایشیا یوتھ ایکسچینج پروگرام ان سائنس’ چلا رہی ہے جسے ‘سکورا سائنس پروگرام’ بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کو 2016 میں سکورا پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت طلباء کو جاپان کے مختصر مدتی دوروں کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جس سے انہیں جاپان کی جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس کی بھرپور ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ہندوستان نے اپریل 2016 میں پہلی بار اس پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 639 طلباء اور 93 نگراں کار جاپان کا دورہ کر چکے ہیں۔ حال ہی میں جون 2025 میں ایک بیچ نے جاپان کا دورہ کیا۔


جے ایس ٹی نے 17 سے 23 اگست 2025 تک منعقد ہونے والے آئندہ سکورا پروگرام 2025 کے لیے ہندوستان کے 34 طلبہ اور 3 نگراں کار کے ساتھ ساتھ چھ دیگر ممالک (مصر، گھانا، کینیا، نائجیریا، جنوبی افریقہ اور زامبیا) کے شرکاء کو مدعو کیا ہے۔ یہ 34 طلبہ (13 لڑکے اور لڑکیاں)آندھراپردیش، بہار،دہلی،ہماچل پردیش، لکش دیپ، اڈیشہ، پڈوچیری، مغربی بنگال کے سرکاری اسکولوں اور اجمیر (راجستھان)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بھونیشور (اڈیشہ) اور میسور (کرناٹک) میں آر آئی ای-این سی ای آر ٹی کے مظاہرے کثیر مقصدی اسکولوں سے ہیں۔

این سی ای آر ٹی، نئی دہلی میں حکومت ہند کی وزارت تعلیم (ایم او ای) کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں پرجوش طلباء کو روانہ کیا گیا۔ جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، حکومت ہند، پروفیسر پرکاش چندر اگروال، جوائنٹ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، اور محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے سکورا سائنس پروگرام کے لیے طلبہ کو روانہ کیا۔
تقریب کے دوران، جناب سنجے کمار نے طلباء اور سپروائزر اساتذہ سے بات کی اور اس طرف توجہ دلائی کہ یہ پروگرام ان کے لیے جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کا سفرکرنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے اعلیٰ ترین نظام میں شامل ہونا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے تمام طلباء اور ان کے ساتھ آنے والے اساتذہ پر مزید زور دیا کہ وہ سکورا سائنس کے اس سفر کی بے پناہ اہمیت کو تسلیم کریں، مستقبل کے اختراع کاروں کی تشکیل اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اس کے گہرے اثرات کو اپنائیں۔
جناب سنجے کمار نے یہ کہتے ہوئے ہمارے ملک کی زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ ہندوستانی طلباء کو نمستے کے ذریعہ سلام کرنا چاہئے کیونکہ اب پوری دنیا اس ہندوستانی سلام کو ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی بدولت جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو جاننا چاہیے کہ جاپانی وقت کی پابندی کے لیے مشہور ہیں اور ہمیں وہاں سے سیکھنا چاہیے کیونکہ ایک مشہور کہاوت ہے ‘‘وقت اور گردش ایام کسی کا انتظار نہیں کرتے’’۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جاپان کی تاریخ اور ان کی اقتصادی ترقی کا مطالعہ کرنا ہے اور ہم جاپان کو ایک مثال کے طور پر اپنا سکتے ہیں اور اسی نقطہ نظر کے ساتھ ہندوستان کو آگے لے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپان اپنی ثقافت اور چائے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کا برتاؤ بھی ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور وہ اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم ہندوستانیوں کی بھی اپنی عظیم ثقافت ہے اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔
جاپانی چیری کے پھول دیکھنے لائق ہوتے ہیں اور وہ ماحول کو صاف رکھتے ہیں۔ جاپان جانے والے 34 طلباء ہندوستان کے نوجوان سفیر ہیں، اس لیے جتنا ہو سکے دوست بنائیں، ان کا مشاہدہ کریں، دیکھیں اور ان سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.4798
(Release ID: 2157378)
Visitor Counter : 5