زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی جانب سے یوم آزادی کی مبارکباد اور نیک خواہشات
Posted On:
14 AUG 2025 8:14PM by PIB Delhi
"میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کسانوں، نوجوانوں اور میرے ملک کے تمام پیارے شہریوں،
یوم آزادی ہمارے لیے صرف ایک تاریخ ہی نہیں بلکہ فخر اور شان کا تہوار بھی ہے۔ یہ وہ دن ہے جب ہم نے بے شمار قربانیوں کے بعد غلامی کی زنجیریں توڑی تھیں۔
ہمارا عزم ہے کہ ہر غریب اور دیہی گھرانے میں اور ہر کسان کے گھر میں خوشیوں کے چراغ روشن ہوں،ہر کھیت پھلے پھولے، ہر بیٹی کو تحفظ اور عزت کا احساس ہو؛ ہر نوجوان کو روزگار اور مواقع حاصل ہوں۔ ہر دل جوش سے بھر جائے اور ہمارا بھارت مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بن جائے۔
آزادی صرف ہمارے بہادر شہیدوں کو یاد کرنے کا دن نہیں ہے بلکہ آنے والے وقت میں ملک کے لیے کام کرنے کا عہد کرنے کا موقع بھی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں، ہندوستان آج نئی توانائی، نئے جوش اور خود اعتمادی کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔
ہم سب کو وزیر اعظم کے ’سودیشی عزم‘ کو اپنانا چاہیے، سودیشی مصنوعات سے جڑنا چاہیے، اور انھیں اپنانے کا عہد کرنا چاہیے۔
آئیے، وزیر اعظم کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، اور سب کا پریاس‘ کا اصول اپناتے ہوئے، ’سودیشی کو اپنائیں‘ کے اپنے رہنما اصول کے ساتھ، یوم آزادی کے اس مقدس موقع پر، اس امرت کال میں، اپنی عظیم قوم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا پختہ عہد کریں۔
بھارت ماتا کی جے! وندے ماترم! جے ہند!- شیوراج سنگھ چوہان، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر، حکومت ہند کے
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4741
(Release ID: 2156686)