محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او کے، پی ڈی یو این اے ایس ایس نے عالمی ہمدردی کے لیے ستیارتھی تحریک کے تعاون سے ’حکمرانی میں ہمدردی‘ پر ٹریننگ کا اہتمام کیا

Posted On: 13 AUG 2025 4:09PM by PIB Delhi

پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) اوروزارت محنت و روزگار کے امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے ستیا رتھی موومنٹ فار گلوبل کمپیشن (ایس ایم جی سی) کے تعاون سے ’حکمرانی میں ہمدردی‘ کے موضوع پر ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد سرکاری ملازمین کو یہ صلاحیت اور سوچ فراہم کرنا تھا کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی میں ہمدردی اور مؤثریت کو یکجا کر سکیں۔

1.jpg

 

یہ تقریب صبح 10 بجے پی ڈی یو این اے ایس ایس کے منتھن ہال میں شمع روشن کرنے کی روایتی رسم کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس موقع پر پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائرکٹرجناب کمار روہت، ایس ایم جی سی کے ماہرین اور ای پی ایف او کے سینئر افسران موجود تھے۔ ساٹھ سے زائد شرکاء نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ سو سے زیادہ شرکاء نے ورچوئل طور پر شمولیت اختیار کی۔

2.jpg

 

پی ڈی یو این اے ایس ایس کی آن لائن لیکچر سیریز کے 17ویں ایڈیشن، جس کا عنوان’اعلیٰ کارکردگی کے لیے حکمرانی کے مباحث کا ازسرنو تصور کرنا (آر جی ڈی ای)تھا‘میں نوبیل امن انعام یافتہ  جناب کیلاش ستیا رتھی نے’ہمدردانہ حکمرانی کا ازسرنو تصور کرنا‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا۔ اسی پروگرام میں ای پی ایف او کے سینٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنرجناب رمیش کرشنامورتی نے ای پی ایف او کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہمدردی کو اپنائیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، پی ڈی یو این اے ایس  ایس نے’حکمرانی میں ہمدردی‘پر ایک تربیتی کورس تیار کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر، اس نے اپنے پروبیشنرز کے لیے ایس ایم جی سی کے تعاون سے’حکمرانی میں ہمدردی‘پر ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

3.jpg

اپنے خیر مقدمی کلمات میں، پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر جناب کمار روہت نے اس بات پر زور دیا کہ حکمرانی کی اصل روح صرف قوانین کے نفاذ میں نہیں بلکہ اُن لوگوں کو سمجھنے میں ہے جن کی خدمت کی جانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عملی طریقہ کار کو ہمدردی کے جذبے سے رہنمائی حاصل ہونی چاہیے تاکہ حکمرانی واقعتاًشہریوں کی ضروریات کا مؤثر جواب بن سکے۔

4.jpg

 

ایس ایم جی سی کی فیکلٹی، جن کی قیادت محترمہ دکشا چوپڑا، محترمہ اشانی سچدیوا،جناب شیو کمار شرما، محترمہ جہاں آرا رابعہ رضا اور محترمہ اکانشی کھنہ کر رہی تھیں، نے دلچسپ سیشنز لیے، جن کے موضوعات میں ہمدردی اور رحم میں فرق، بامقصد فیصلہ سازی، توجہ سے سننا اور ہمدردی کے ساتھ تنازعات کا حل شامل تھا۔ تربیت میں کیس اسٹڈیز، رول پلے مشقیں اور عکاس مباحثے(ریفلیکٹیو ڈسکشن)شامل تھے، جنہوں نے شرکاء کو اپنے روزمرہ کے کام میں ہمدردی کو شامل کرنے کے عملی طریقے تلاش کرنے میں مدد دی۔

5.jpg

 

*********************

ش ح ۔ م م۔ ص ج

Urdu Release No-4665


(Release ID: 2156101)
Read this release in: Tamil , English , Hindi