وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

بکری پالن کا فروغ

Posted On: 12 AUG 2025 4:05PM by PIB Delhi

بکری پالنے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ کی جانب سے ”راشٹریہ پشو دھن ابھیان“ کے نام سے کوئی پروگرام نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، محکمہ نیشنل لائیو اسٹاک مشن (این ایل ایم) اسکیم کے تحت نیشنل لائیو اسٹاک مشن - انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے بکری بریڈنگ فارم قائم کرنے کے لیے 50 فیصد کیپٹل سبسڈی (زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک) فراہم کر رہا ہے۔ یہ سہولت پولٹری، بھیڑ، سور، گھوڑا، اونٹ اور گدھا بریڈنگ فارم کے ساتھ ساتھ چارہ و خوراک یونٹ، بشمول سائیلیج، ٹوٹل مکسڈ ریشن اور بیج گریڈنگ یونٹس پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اہل درخواست گزاروں میں انفرادی افراد، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)، جوائنٹ لائیبلٹی گروپس (جے ایل جی)، فارمر کوآپریٹو آرگنائزیشن (ایف سی او) اور سیکشن 8 کمپنیاں شامل ہیں۔

محکمہ، اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کے ذریعے تمام اہل مستفیدین کو، بشمول منظور شدہ بکری کے منصوبوں کے، فنڈ کی دستیابی اور ضوابط میں بیان کردہ تمام ہدایات کی تعمیل اور ریاستی سطح کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعد، سبسڈی براہِ راست قسط وار جاری کرتا ہے۔ کچھ معاملات میں تاخیر دیکھی گئی ہے، جس کی جانچ سے معلوم ہوا کہ درخواست گزار کی جانب سے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی ہے اور بینکوں کی طرف سے قرض کی قسط جاری کرنے میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

ضلع چندرپور میں بکری پالنے کے لیے پانچ منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جن کی کل لاگت 3.08 کروڑ روپے ہے، اور منظور شدہ سبسڈی 1.39 کروڑ روپے ہے۔ فی الحال، ضلع میں دو مستفیدین کو 0.30 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔ باقی تین منصوبے مختلف مراحل میں زیرِ التوا ہیں، جیسے ریاستی عملدرآمدی ایجنسی (ایس آئی اے)، بینک، اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا۔

ریاست مہاراشٹر بشمول چندرپور میں ضلع وار منظور شدہ منصوبوں کی تعداد اور وہ منصوبے جنہیں ابھی سبسڈی موصول نہیں ہوئی، ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

فی الحال، ریاستی حکومت کو مستفیدین کو گرانٹ کی تقسیم میں تاخیر دور کرنے کے لیے کوئی خصوصی معاونت دینے کی گنجائش نہیں ہے۔ تاہم، عمل کو تیز کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کو 1.05 کروڑ روپے بطور انتظامی لاگت فراہم کرنے کا انتظام ہے، جو انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ فیسلیٹیشن ہیلپ ڈیسک کے قیام، ورکشاپس اور مہارت پر مبنی تربیت کے انعقاد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ مؤثر اور غیرمرکزی عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ریاست میں ایک اسٹیٹ نوڈل آفیسر (ایس این او) تعینات کیا گیا ہے، جو منصوبوں کی جانچ، نگرانی اور تصدیق کا ذمہ دار ہے۔ محکمہ باقاعدگی سے ریاستی عملدرآمدی ایجنسی (ایس آئی اے) کے ساتھ ویڈیو کانفرنس، جائزہ اجلاس اور فیلڈ وزٹ کرتا ہے تاکہ منصوبوں کے فوائد کی نگرانی کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری، حکومتِ ہند کے سکریٹری کی سربراہی میں ایک سنٹرل لیول بینکرز کوآرڈینیٹنگ کمیٹی (سی ایل بی سی) قائم کی گئی ہے تاکہ زیر التوا معاملات اور مستفیدین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔

سبسڈی کا اجرا منصوبوں کی تعمیل، بینک قرض کی دستیابی اور دیگر منظوریوں پر منحصر ہے۔ اس کے لیے کوئی مقررہ وقت کی حد نہیں ہے۔

 

ضمیمہ

 

Sl no.

Name of the District

No. of Approved projects

No. of Approved Projects yet to receive subsidy

1

Ahilyanagar

21

12

2

Akola

4

1

3

Amravati

22

12

4

Beed

8

5

5

Bhandara

3

0

6

Buldhana

8

3

7

Chandrapur

5

3

8

Chhatrapati Sambhajinagar

21

8

9

Dharashiv

8

5

10

Dhule

8

6

11

Gondia

2

2

12

Hingoli

12

7

13

Jalgaon

5

1

14

Jalna

9

3

15

Kolhapur

8

4

16

Latur

8

5

17

Nagpur

5

1

18

Nanded

11

5

19

Nandurbar

2

1

20

Nashik

18

4

21

Palghar

1

1

22

Parbhani

40

16

23

Pune

50

45

24

Ratnagiri

1

1

25

Sangli

10

2

26

Satara

29

12

27

Sindhudurg

3

2

28

Solapur

30

16

29

Thane

1

1

30

Wardha

3

0

31

Washim

1

1

32

Yavatmal

9

5

Total

366

190

 

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 12 اگست 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 4628


(Release ID: 2155827)
Read this release in: English , Hindi