سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شریشٹا اسکیم کے مقاصد

Posted On: 12 AUG 2025 4:37PM by PIB Delhi

ہدفی علاقوں کے ہائی اسکولوں میں طلبہ کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم(شریشٹا) موڈ –دوم کے تحت درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعلیم سے متعلق منصوبے چلانے کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم مجموعی طور پر تین اقسام (۱) رہائشی اسکول(۲) غیر رہائشی اسکول(۳) پرائمری اور ثانوی درجے کے طلبہ کے لیے اقامت گاہوں کے منصوبوں پر مشتمل  ہے۔یہ اسکیم سنہ 2021-22 سے نظرثانی کے بعد نئے طور پر متعارف کرائی گئی، جس میں ایک نیا جزو (موڈ اول) شامل کیا گیا۔ اس کے تحت ہر سال ملک بھر سے باصلاحیت اور ہونہار درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کو ایک ملک گیر داخلہ امتحان کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے، تاکہ انہیں اعلیٰ معیار کے رہائشی ہائی اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ یہ امتحان ایک قومی سطح کے امتحانی ادارے کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔

ہدف شدہ علاقوں میں ہائی اسکولوں میں طلبہ کے رہائشی تعلیم کے لیے اسکیم (شریشٹا) کے مقاصد حکومت کی ترقیاتی مداخلت کی رسائی کو بڑھانا اور تعلیمی شعبے میں خدمات کی کمی والے شیڈیولڈ کاسٹ (ایس سی) اکثریتی علاقوں میں خلیج کو پُر کرنا ہے، جو غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کے زیر انتظام اداروں اور معیاری تعلیم فراہم کرنے والے رہائشی ہائی اسکولوں کو گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے ممکن بنایا جاتا ہے۔

ہدفی علاقوں کے ہائی اسکولوں میں طلبہ کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم کا مقصد حکومت کی ترقیاتی مداخلت کو پسماندہ علاقوں تک پہنچانا اور اُن علاقوں میں جہاں خدمات کی کمی ہے اور جہاں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کی آبادی ذیادہ ہے، تعلیمی شعبے میں خلا کو پُر کرنا ہے۔ یہ اسکیم غیر سرکاری تنظیموں کے زیرِ انتظام اداروں اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے والے رہائشی ہائی اسکولوں کو مالی امداد فراہم کر کے عمل میں لائی جاتی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کو تعلیم اور سماجی و معاشی ترقی کا بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم ذہین و قابل درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کو ملک کے بہترین اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا آسان موقع فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ اپنے مستقبل کے مواقع کو محفوظ بنا سکیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف و فلاح و بہبود جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

 

***

ش ح۔ش آ ۔ ا ک م

U.N- 4599


(Release ID: 2155734)
Read this release in: English , Hindi