وزارات ثقافت
بین الاقوامی مخطوطاتی ورثہ کانفرنس
Posted On:
11 AUG 2025 6:06PM by PIB Delhi
حکومت نے ستمبر 2025 میں پہلی بار بین الاقوامی مخطوطاتی ورثہ کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس کا عنوان ہوگا: ”مخطوطاتی ورثہ کے ذریعے ہندوستان کی علمی میراث کی بازیافت“۔ اس کانفرنس کا انعقاد سوامی وویکانند کے 11 ستمبر 1893 کو شکاگو میں منعقدہ ”پارلیمنٹ آف دی ورلڈز ریلیجنز“ میں تاریخی خطاب کی 132ویں سالگرہ کے موقع پر کیا جائے گا۔
اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر سے محققین، مورخین، مخطوطات کے ماہرین اور ثقافتی شخصیات کو یکجا کرنا ہے تاکہ ہندوستان کے وسیع اور متنوع مخطوطاتی ورثے کو دریافت، محفوظ اور فروغ دیا جا سکے۔ کانفرنس کے اہم موضوعات میں شامل ہیں:
- قدیم رسم الخط کی قرأت: وادیٔ سندھ، گلگت اور شَنکھا
- سروے، دستاویز سازی، میٹا ڈیٹا معیارات اور ڈیجیٹل آرکائیونگ
- مخطوطہ شناسی، پلیٹوگرافی اور کوڈی کولوجی
- ڈیجیٹائزیشن کے آلات، پلیٹ فارم اور پروٹوکول (HTR، AI، IIIF)
- مخطوطات کا تحفظ اور بحالی
- مخطوطات کی تفہیم: بھارتی علمی نظام کے راستے
- ثقافتی سفارت کاری میں مخطوطات کا کردار
- مخطوطات کے تحفظ اور رسائی کے لیے قانونی و اخلاقی فریم ورک
حکومت نے ہندوستان کے قیمتی مخطوطاتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جیسے:
- ”گیان بھارتیَم“ جیسے اداروں کا قیام اور معاونت، جو ملک بھر میں نایاب اور غیر مطبوعہ مخطوطات کی دستاویز سازی، تحفظ، ڈیجیٹائزیشن اور اشاعت پر کام کرتے ہیں۔
- سیمینار، ورکشاپ اور کانفرنس کا انعقاد تاکہ مخطوطاتی ورثے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور تحقیق و تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
- علاقائی اور مقامی سطح پر مختلف زبانوں اور رسم الخط میں مخطوطات کی دستاویز بندی اور تحفظ کی کوششوں کی حمایت۔
- ویتنام، تھائی لینڈ اور جاپان کے ساتھ قومی و بین الاقوامی یادداشتیں (ایم او یو)۔
یہ اقدامات ہندوستان کے انمول مخطوطاتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے ملک کی ثقافتی و علمی میراث میں مسلسل شامل رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
2003 سے اب تک کل 3 لاکھ 50 ہزار مخطوطات کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ اب تک 92 مخطوطاتی تحفظ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے اس وقت 42 فعال ہیں۔ اس کے علاوہ 93 مخطوطاتی وسائل مراکز بھی ہیں، جن میں سے 37 اس وقت فعال ہیں۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4539
(Release ID: 2155349)