سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے 5 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے رکشا بندھن کے موقع پر 8 اگست 2025 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا

Posted On: 08 AUG 2025 8:32PM by PIB Delhi

رکھشا بندھن کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے 8 اگست 2025 کو صبح 9:00 بجے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں برہما کماری بہنوں نے تقریباً400 سی آر پی کے جوانوں  اور افسروں کو راکھی باندھی۔ پروگرام میں تمام شرکاء نے نشہ کے خاتمہ کیلئے عہد بھی کیا۔

A.jpg

عزت مآب مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار نے تمام شرکاء سے منشیات کے استعمال کے خلاف ‘‘اجتماعی طور پر حلف ’’دلوایا۔ عزت مآب وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے اس چیلنج کے لئے معاشرے کے تمام افراد کو متحد ہو کر اس سماجی مقصد کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

B.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ملک میں منشیات کی  مانگ میں کمی، منشیات کے استعمال کی روک تھام کے تمام پہلوؤں کو مربوط اور نگرانی کرنے، مسئلہ کی حد کا اندازہ، احتیاطی کارروائی، استعمال کنندگان کے علاج اور بحالی، معلومات کی ترسیل کے لیے نوڈل وزارت ہے۔

وزارت نےانتہائی اہم نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے اور فی الحال ملک کے تمام اضلاع میں کام جاری ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور کمیونٹی کی رسائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہے اور مہم میں کمیونٹی کی شراکت اور ملکیت کو بڑھانا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ این ایم بی اے نے منشیات کی مانگ کو کم کرنے میں کس طرح مدد کی ہے۔

C.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے اپنی تقریر میں کہا کہ منشیات کے استعمال کے برے اثرات صرف فرد اور اس کے خاندان تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ وہ باہر بھی پھیلتے ہیں، کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں اور بڑے پیمانے پر سماجی بدنامی کی وجہ بھی بنتے ہیں۔

برہما کماری بہن بی کے لکشمی نے رکشا بندھن کی روحانی اہمیت پر زور دیا اور سب کو اپنی زندگی سے اندرونی برائیوں کو ترک کرنے کی تلقین کی۔ انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف نے منشیات کی طلب اور فراہمی کو روکنے میں تینوں وزارتوں، وزارت داخلہ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ سی آر پی ایف افسران ہمیشہ منشیات سے پاک ہندوستان کے مقصد کے لیے پرعزم ہیں۔

D.jpg

اس طرح کی تقریبات کو فروغ دے کرمحکمہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمہ کا مقصد نوجوانوں اور عام لوگوں کو منشیات کی لعنت سے دور رہنے اور صحت مند، قدر پر مبنی طرز زندگی کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔

این ایم بی اے کی حصولیابیاں:

  • اب تک زمینی سطح پر کی گئی مختلف سرگرمیوں  کے توسط سے  18.07کروڑ سے زیادہ لوگوں کو زمینی  سطح پر  نشہ آور اشیاء کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے، جن میں 6.01 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور 4.08 کروڑ سے زیادہ  خواتین شامل ہیں۔
  • اس مہم کے تحت 4.84 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شمولیت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مہم کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
  • اس بارے میں 20,000 سے زیادہ ماسٹر رضاکاروں (ایم وی) کی ایک مضبوط ٹیم کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔
  • مہم کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس یعنی ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے آگاہی پھیلائی جائے گی۔
  • این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن این ایم بی اے سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اسے این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر ڈسپلے کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
  • این ایم بی اے ویب سائٹ https://nmba.dosje.gov.in/ صارف/ناظرین کو مہم، ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای-پلیج کے بارے میں تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے۔
  • نشے سے بچاؤ کے قومی آن لائن عہد میں، 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67 کروڑ سے زیادہ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد لیا۔
  • نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے ‘نشے سے آزادی - ایک نیشنل یوتھ اینڈ اسٹوڈنٹ آؤٹ ریچ پروگرام’،‘نیا بھارت، نشا مکت بھارت’، ‘این سی سی کے ساتھ این ایم بی اے سمپرک ’ جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کئے جاتے ہیں۔
  • آرٹ آف لیونگ، برہما کماری، سنت نیرنکاری مشن، رام چندر مشن (داجی)، اسکون اور اکھل وشو گایتری پریوار جیسی روحانی/سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ این ایم بی اے کی حمایت اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں چلائی جا سکیں۔
  • فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ کی اپ ڈیٹس شیئر کر کے مہم کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
  • اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعے زمینی سطح پر کی جانے والی سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب کرایا گیا ہے۔
  • عوام تک آسان رسائی کے لیے تمام ڈی ایڈکشن سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ن

U.NO.4474


(Release ID: 2154997) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi