وزارت دفاع
آئی این ایس چلکا میں اگنی ویروں کے 25/01 بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
Posted On:
09 AUG 2025 9:30PM by PIB Delhi
آٹھ اگست 2025 کواس وقت ایک اہم سنگ میل حاصل ہوا، جب اگنی ویروں کا چھٹا دستہ آئی این ایس چلکا کے پورٹل سے پاسڈ آؤٹ کیا۔ غروب آفتاب کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ہندوستانی بحریہ کے 2010 اگنی ویر (309 خواتین اگنی ویروں سمیت) کو دیکھا گیا، اور انڈین کوسٹ گارڈ کے 276 نیویکوں نے اس دوران حصہ لیا۔ ایسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل راجیش پینڈھارکر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ سی ایم ڈی بی دیپک انیل، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس چلکا کنڈکٹنگ آفیسر تھے۔
اس تقریب میں سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش سنگھ، سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سریندر سنگھ راٹھور، سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اومکار سنگھ شیخاوت اور مشہور کھیل شخصیت محمد انس یحییٰ، ایم سی پی او جیسے نامور سابق فوجیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
پی او پی نے ابتدائی تربیت کی کامیاب تکمیل کو نشان زد کیا۔ یہ ہندوستانی بحریہ میں ان کی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ بحریہ کے جامع کردار کو مجسم کرتے ہوئے، اس تقریب نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ایک قابل اعتماد، مربوط اور جنگی طور پر تیار فورس کی تعمیر میں اتحاد اور نظم و ضبط کے جذبے کو اجاگر کیا۔
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے، ایف او سی-ان-سی ایسٹ نے تربیت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں بحریہ کی بنیادی اقدار - ڈیوٹی، عزت اور ہمت کو برقرار رکھنے اور پیشہ ورانہ تربیت کے اگلے مراحل پر توجہ مرکوز رکھنے کی تلقین کی۔ تقریب کے دوران، ہونہار اگنی ویروں کو میڈلز اور ٹرافیاں دی گئیں۔ للت کارکی اور وکاس سنگھ کو بالترتیب چیف آف نیول اسٹاف رولنگ ٹرافی اور بہترین اگنی ویر (ایس ایس آر) اور ایم آر کے لئے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ تتدوری اکھیلا کو مجموعی میرٹ کے لحاظ سے بہترین خاتون اگنی ویر کے طور پر پہچانا گیا اور انہیں جنرل بپن راوت رولنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔ وشال دھیمان کو بہترین ناوِک کا ایوارڈ دیا گیا۔
قبل ازیں، اختتامی تقریب کے دوران، ایف او سی-ان-سی ایسٹ نے شیواجی ڈویژن کو مجموعی چیمپئن شپ ٹرافی اور اشوکا ڈویژن کو رنرز اپ ٹرافی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق فوجیوں اور کھیلوں کی نامور شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور آئی این ایس چلکا کے ذو لسانی ٹرینی میگزین ‘انکر’ کے 25ویں ایڈیشن کی نقاب کشائی کی۔
(4)L0X3.jpeg)
(2)8LZ8.jpeg)
(3)WL00.jpeg)
***
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
U.NO.4474
(Release ID: 2154966)