دیہی ترقیات کی وزارت
رکشا بندھن کے موقع پر، مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کی خواتین کی بنائی ہوئی دیسی راکھیاں باندھیں اور ان سے چھ اہم عہد کروائے
دیسی (مقامی) مصنوعات کے فروغ اور استعمال پر جناب شیوراج سنگھ چوہان کا زور
دیگر خواتین کو ایس ایچ جی میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی جناب چوہان کی تلقین
ہر ایس ایچ جی رکن سالانہ کم از کم ایک لاکھ روپے کی کمائی یقینی بنائیں: جناب چوہان
گاؤں کے ہر بچہ کا اسکول جانا یقینی بنانے کی وزیر موصوف کی تاکید
بچوں میں غذائی قلت کا خاتمہ اور تمام بچوں کو مقوی خوراک فراہم کرنے پر وزیر موصوف کا زور
گاؤں گاؤں منشیات کے خلاف مہم چلانے کی جناب چوہان کی تلقین
Posted On:
08 AUG 2025 8:36PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) کی خواتین کے ہاتھ سے بنی دیسی راکھیاں باندھیں اور ملک بھر سے آئی ہوئی ایس ایچ جی اراکین (دیدیوں) سے خطاب کرتے ہوئے انہیں چھ اہم عہد اپنانے کی ترغیب دی۔
ان قراردادوں کو نافذ کرتے ہوئے، وزیر نے تمام خود امدادی گروپ (ایس ایچ جی) دیدیوں پر زور دیا کہ وہ ان قراردادوں کو فعال طور پر فروغ دیں:
- مقامی مصنوعات کو فروغ دیں—سودیشی (مقامی طور پر تیار شدہ) اشیاء بنائیں اور خریدیں۔
- ان خواتین کی حوصلہ افزائی کریں جو ابھی تک ایس ایچ جی کا حصہ نہیں ہیں کہ وہ اس میں شامل ہوں۔
- محنت سے کام کریں تاکہ ہر ایس ایچ جی رکن لاکھ پتی بنے (سالانہ کم از کم ₹1 لاکھ کمائے)۔
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ گاؤں کا ہر بچہ اسکول جائے۔
- ضمانت دیں کہ کوئی بچہ غذائی قلت کا شکار نہ ہو اور تمام بچوں کو متوازن غذا ملے۔
- گاؤں میں منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے انسداد نشہ مہمات شروع کریں۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ حکومت مسلسل خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں خواتین کی قومی سطح پر مضبوط شراکت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں۔
یہ وزیر اعظم کا ویژن تھا جس کے تحت ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ جیسی پہل کا آغاز کیا گیا۔ ’’پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا‘‘ کے ذریعے زچگی کے فوائد اور ’’اُجولا یوجنا‘‘ کے ذریعے صاف ستھری پکوان سہولت کو بھی فروغ دیا گیا۔ قانونی اقدامات، جیسے جائیداد عورت کے نام خریدنے پر رجسٹریشن فیس میں کمی، نے خواتین کو مزید بااختیار بنایا۔ ’’پردھان منتری گرامین آواس یوجنا‘‘ میں بھی خواتین کے نام پر مشترکہ ملکیت کی شقیں شامل ہیں تاکہ ان کی فعال شراکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے دہرایا کہ وزیر اعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ملک سب سے پہلے ہے اور شہریوں کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایچ جی دیدیوں کے مفادات کو بھی ترجیح دی جائے گی۔
جناب چوہان نے اس سمت میں ایک قدم کے طور پر مدھیہ پردیش کی ’’لڑکی لکشمی یوجنا‘‘ کا بھی ذکر کیا، جس میں مالی معاونت کو تعلیم سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اس اسکیم کے تحت تقریباً 55 لاکھ بیٹیوں کا اندراج ہو چکا ہے۔
ایس ایچ جی دیدیوں کے کام کو سراہتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وہ اپنی صلاحیت سے تبدیلی کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہیں۔ ’’قومی دیہی روزگار مشن‘‘ نے ان کی زندگی کو ایک تحریک میں بدل دیا ہے۔ 91 لاکھ ایس ایچ جیز میں شامل 10 کروڑ سے زائد خواتین کو بینک قرض کی مد میں 11 لاکھ کروڑ روپے دیے جا چکے ہیں، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
اپنی تقریر کے اختتام پر جناب چوہان نے کہا کہ جب خواتین، خاندان اور معاشرے بااختیار ہوتے ہیں تو ملک مضبوط ہوتا ہے۔ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ خواتین کو تربیت دے کر انہیں کاروباری بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر اعظم کا 3 کروڑ لکھ پتی دیدیوں کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر دیہی ترقیات کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلش کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے جبکہ ملک بھر کے 700 سے زائد مقامات سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی گئی۔
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 4458
(Release ID: 2154827)
Visitor Counter : 6