زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پھلوں اور سبزیوں کے لیےسی او ای ایس کا تجارتی استعمال

Posted On: 08 AUG 2025 4:55PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت، مشن برائے جامع ترقیِ باغبانی (ایم آئی ڈی ایچ)کے تحت، پھلوں اور سبزیوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای ایس )قائم کرنے میں مختلف اسٹیک ہولڈر بشمول دو طرفہ شراکت داروں کے تعاون سے معاونت فراہم کرتی ہے۔ باغبانی کے شعبے میں قائم کیے جانے والے یہ سی او ای ایس جدید تکنیکی علوم کی نمائش، تربیت، اور ان کے فروغ کے لیے مرکز کا کام کرتے ہیں۔ ان کا مقصد صلاحیت سازی، پودوں کے مواد کی پیداوار اور فراہمی ممکنہ کسانوں تک پہنچانا، اور باغبانی کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہے۔ سی او ای ایس کا بنیادی ہدف کسانوں، کاروباری افراد، اور توسیعی عملے کو علم اور عملی مہارت منتقل کرنا ہے، تاکہ پیداوار، معیار، اور پائیداری میں بہتری لائی جا سکے۔ جدید اختراعات کی نمائش اور عملی تربیت فراہم کرکے، سی او ای ایس تحقیق اور میدان میں عمل درآمد کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اقدام سی او ای ایس کی خود انحصاری کو فروغ دیتا ہے، جدت اور ٹیکنالوجی کے اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور زرعی کمیونٹیز کو اقتصادی فوائد بھی فراہم کرتا ہے۔ حکومتِ ہند نے اسرائیل، نیدرلینڈ، اور نیوزی لینڈ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدے کیے ہیں تاکہ سی او ای ایس کے قیام کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سی او ای ایس کو بھارتی تحقیقی اداروں کی تکنیکی معاونت بھی حاصل ہے۔

ایم آئی ڈی ایچ کے تحت، ملک کی مختلف ریاستوں میں مجموعی طور پر 58 سینٹر آف ایکسیلنس کی منظوری دی گئی ہے۔ ریاست وار تفصیلات، بشمول ہماچل پردیش، 31.07.2025 کی صورتحال کے مطابق درج ذیل ہیں:

نمبر

ریاست

سی او ای کی تعداد

 

آندھرا پردیش

2

 

آسام

1

 

بہار

2

 

گوا

1

 

گجرات

4

 

ہریانہ

6

 

ہماچل پردیش

1

 

جموں و کشمیر (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

2

 

کرناٹک

5

 

کیرالہ

1

 

لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقے)

1

 

مہاراشٹر

7

 

مدھیہ پردیش

2

 

میگھالیہ

1

 

میزورم

1

 

اڈیشہ

1

 

پنجاب

6

 

راجستھان

3

 

تمل ناڈو

2

 

تلنگانہ

1

 

تریپورہ

2

 

اتراکھنڈ

1

 

اتر پردیش

4

 

مغربی بنگال

1

 

کل

58

 

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

*****

ش ح-ش آ-م الف

UR No-4395

 


(Release ID: 2154329)
Read this release in: English , Hindi