وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے بجٹ  کا الاٹمنٹ

Posted On: 07 AUG 2025 4:16PM by PIB Delhi

مالی سال 2024-25 میں وزارت کا الاٹمنٹ  3260.93 کروڑ روپے سے بڑھا کر مالی سال 2025-26 کے لیے 3360.96 کروڑ کر دیا گیا ہے۔

 گزشتہ مالی سال کے مقابلہ موجودہ مالی سال کے لیے اداروں اور اسکیموں/مشنوں کو فراہم کیے گئے فنڈز نیچے دئیے گئے جدول میں ہیں۔

 

(لاکھ روپے میں)

سیکٹر

2024-25

2025-26

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا

127391.00

127849.00

میوزیم

66302.00

71693.00

لائبریریاں

32549.00

32443.00

قومی مشن برائے مخطوطات

0.00

6000.00

ثقافتی نقشہ سازی اور روڈ میپ پر قومی مشن

1806.00

2246.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری نے ورثے کے بنیادی ڈھانچے کو نمایاں طور پر استحکام حاصل ہوا ہے، جس میں میوزیم  کی نئی عمارتوں کی منصوبہ بند تعمیر اور اے آر-وی آر جیسی جدید ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، سائٹ میوزیم میں عمیق پروجیکشن سسٹمز کا انضمام شامل ہے۔ ان اقدامات کا مقصد موضوعاتی کہانی سنانے کو تقویت دینا، سائٹ کی تشریح کو بہتر بنانا اور وزیٹر کے مجموعی تجربے کو بڑھانا ہے۔ یہ سیاحوں اور انہیں دیکھنے والوں کے لیے بہتر سہولیات کی ترقی کو بھی یقینی بنائے گا۔

وزارت کی تنظیمیں مختلف اقدامات جیسے موضوعاتی سرگرمیاں، اہم مواقع پر آؤٹ ریچ پروگرام، ورکشاپس، لیکچرز، سیمینار، تعلیمی پروگرام، ثقافتی پروگرام وغیرہ کے ذریعہ نوجوانوں، اسکالرز اور مقامی کمیونٹیز کو شامل کرتی ہیں۔

 

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج ایوان بالا-  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

(ش ح – ظ ا- ع ن)

UR No. 4337


(Release ID: 2154008)
Read this release in: English , Hindi