ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمنٹ سوال: اڈیشہ کے ساحل پر سمندری ماحولیاتی نظام کا مطالعہ
Posted On:
07 AUG 2025 3:56PM by PIB Delhi
وزارت ارتھ سائنسز کے تحت سمندری تحقیق میں ، نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ ،انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن اینڈ سروسز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی ، سینٹر فار میرین لیونگ ریسورسز اینڈ ایکولوجی ،اور نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر)جیسے ادارےشامل ہیں ۔
اس کے علاوہ، دیگر تحقیقی ادارے ماحولیات اور جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت نیشنل سینٹر فار سسٹین ایبل کوسٹل مینجمنٹ، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی اورسینٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ای سی آر آئی سی اے آر) کے تحت انڈین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ای آر آئی سی ایم) جیسے ادارے شامل ہیں۔
انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن اینڈ سروسزنے سونامی/طوفان کے بڑھنے کے واقعات کی پیشگی اطلاع دینے کے لیے سمندر کی سطح کی تبدیلیوں کی نگرانی کے لیے اوڈیشہ کے ساحل سمیت پورےبھارتیہ ساحل کے ساتھ ٹائیڈ گیجز نصب کیے ہیں۔ 1900-2000 کے دوران بحر ہند میں سطح سمندر میں 1.7mmسال اضافہ ہوا، جو کہ 1993-2015 کے دوران شمالی بحر ہند میں 3.3mmسال تک بڑھ گیا۔ حالیہ مطالعات بھارتیہ ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ نمایاں تغیرات کو ظاہر کرتی ہیں۔ پیراڈیپ میں، گرڈڈ سیٹلائٹ الٹی میٹر ڈیٹا 1993020کی بنیاد پر 4.43mmسال کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔این سی سی آر کے ذریعے سمندری پانی کی کوالٹی مانیٹرنگ پروگرام کے تحت، اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ ساتھ دیگر حیاتیاتی پیرامیٹرز سمیت ساحل سے 5 کلومیٹر کے فاصلے تک (آف گوپالپور، آف چلکا جھیل، آف پارادیپ اور آف دھامرا) کے لیے نمکیات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ ماہی پروری کی طرف سے مطلع کردہ بحری ماہی پروری سے متعلق قومی پالیسی 2017، پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ اور بہترین استعمال کے لیے رہنما اصول فراہم کرتی ہے۔ ماہی پروری کا محکمہ، حکومت ہند، بھارت کےای ای زیڈ میں مشرقی اور مغربی ساحل کے ساتھ ساتھ تجارتی مچھلی کی نسلوں کے بڑے افزائش کے موسم کے دوران ماہی گیری پر پابندی کا نفاذ کر رہا ہے تاکہ کامیاب انڈوں کو یقینی بنایا جا سکے اور ماہی پروری کو برقرار رکھا جا سکے۔ اڈیشہ کے ساحل سمیت مشرقی ساحل پر ماہی گیری پر پابندی ہر سال 15 اپریل سے 15 جون تک لاگو ہوتی ہے۔ حکومت اوڈیشہ، اڑیسہ میرین فشریز ریگولیشن ایکٹ، 1981 کے ذریعے، ریاست کے علاقائی پانیوں میں ماہی گیری کی سرگرمیوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے تاکہ اڈیشہ کے ساحل پر ماہی گیری کے پائیدار انتظام میں مدد مل سکے۔
ایم او ای ایس کے ذریعےاین سی سی آر مقامی اداروں جیسے برہم پور یونیورسٹی، برہم پور،سی ایس آئی آر آئی ایم ایم ٹی، بھوبنیشور، چلیکا ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بھونیشور کے ساتھ مختلف پروجیکٹوں، جیسے سمندری پانی کے معیار کی نگرانی، ایکو سسٹم ماڈلنگ، ساحل کی تبدیلی کے مطالعے، اور آلودگی کے جائزے وغیرہ کے تحت ضرورت پر مبنی باہمی تحقیق کا آغاز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، اوڈیشہ انسٹی ٹیوٹ/یونیورسٹیوں کے ذریعے سمندری تحقیق کو انجام دینے کے لیے زمینی سائنس کی وزارت کے ذریعے درج ذیل پروجیکٹوں کو فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
S.No.
|
Project Title
|
Affiliation.
|
1
|
Understanding the marine bacterial biofilm community structure and harnessing the extracellular polymeric substances (EPS) of biofilm for bioremediation and bioprospecting"
|
National Institute of Technology (NIT), Rourkela, Odisha
|
2.
|
'Exploring the Marine Ecosystems for Novel Bioresources with Human Health and Industrial Significance'.
|
ILS (Institute of Life Sciences) Bhubane
|
یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4349
(Release ID: 2153894)