مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ کے شعبے میں دیویانگ جنو کے لیے ریزرویشن
Posted On:
07 AUG 2025 5:57PM by PIB Delhi
'زمین' اور 'کالونائزیشن' ریاستی مضامین ہیں۔ لہذا، ان کے شہریوں کے لیے رہائش سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25.06.2015 سے پردھان منتری آواس یوجنا- اربن (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت ملک بھر کے اہل شہری مستفید افراد کو پکے مکانات فراہم کرنے کے لیے مرکزی مدد فراہم کرکے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ اسکیم کی مدت کو 31.12.2025 تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ فنڈنگ پیٹرن اور نفاذ کے طریقہ کار کو تبدیل کیے بغیر منظور شدہ مکانات کو مکمل کیا جا سکے۔
پی ایم اے وائی – یو ایک مطالبے پر مبنی اسکیم ہے اور اس کے کوئی مقررہ اہداف نہیں ہیں۔ پی ایم اے وائی – یو کے تحت گھروں کی الاٹمنٹ میں پی ڈبلیو ڈیز/ دیویانگ جنو کو ترجیح دی جاتی ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے کوئی ریزرویشن تجویز نہیں کیا گیا ہے حالانکہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستیں ترجیح کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کو اپنا سکتی ہیں۔ اس لیے ان مکانات کے بارے میں کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے جن کے ریزرو ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں پی ایم اے وائی – یو کے تحت کل 84,864 پی ڈبلیو ڈیز/ دیویانگ جن مستفید ہوئے، جن میں مہیسانہ لوک سبھا حلقہ، ریاست گجرات کے 75 افراد بھی شامل ہیں۔ پی ایم اے وائی - یو کے تحت مستفید ہونے والے دیویانگ جنو کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے اور شہر کے لحاظ سے تفصیلات https://pmay-urban.gov.in/PHQ/LSUQ-3024.pdf پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ، پی ایم اے وائی – یو کی کے نفاذ کے 9 برسوں سے حاصل شدہ تجربات اور سیکھ کی بنیاد پر، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے اسکیم کو بہتر بنایا اور چار زمروں یعنی استفادہ کنندہ کے زیر نگرانی تعمیر (بی ایل سی)، شراکت داری میں قابل استطاعت ہاؤسنگ (اے ایچ پی)، قابل استطاعت ہاؤسنگ (اے آر ایچ) اور سودی رعایت والی اسکیم (آئی ایس ایس) کے توسط سے ایک کروڑ اضافی مستحق شہری مستفیدین کی مدد کے لیے، یکم ستمبر 2024 سے نافذ شدہ پی ایم اے وائی – یو 2.0 ’سبھی کے لیے مکان‘ مشن کا آغاز کیا۔
پی ایم اے وائی – یو 2.0 اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، اسکیم کے تحت بیواؤں، تنہا خواتین، دیویانگ جنو، بزرگ افراد، خواجہ سراؤں، درج فہرست ذاتوں/ درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد، اقلیتوں اور سماج کے دیگر اور کمزور اور خستہ حال طبقات کو ترجیح دی جاتی ہے۔
یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4324
(Release ID: 2153891)