ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: بھارت کی(فورکاسٹ) پیشن گوئی کا نظام

Posted On: 07 AUG 2025 4:02PM by PIB Delhi

بھارت پیشن گوئی نظام (بھارت ایف ایس) نئے نافذ کردہ سہ رخی کیوبک آکٹاڈرل (ٹی سی او) متحرک گرڈ پر مبنی ہے، جو ماڈل کو 6 کلومیٹر افقی ریزولوشن پر کام کرنے کے قابل بناتا ہے، جو اس کے پیش رو (جی ایف ایس ٹی1534 ~ 12 کلومیٹر) اور 9–14 کلومیٹر کے افقی ریزولوشن والے عام عالمی آپریشنل ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ حال ہی میں حاصل کردہ سپر کمپیوٹنگ سہولیات، ارکا (آئی آئی ٹی ایم-پونے) اور ارونیکا (این سی ایم آر ڈبلیو ایف-نوئیڈا) نے ماڈل کو حقیقی وقت کی موسم کی پیش گوئی کے لیے استعمال کے قابل بنایا، جس سے رن ٹائم کو 12 گھنٹے سے کم کر کے صرف 3–6 گھنٹے کر دیا گیا۔ ان کلیدی خصوصیات نے بھارت کو اتنے اعلیٰ ریزولوشن پر حقیقی وقت میں عالمی موسم کی پیش گوئی کا ماڈل چلانے والا واحد ملک بنا دیا ہے، جس سے بھارت کی موسم کی پیش گوئی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بھارت ایف ایس کو پنچایتوں کی سطح پر کلسٹر کی پیشن گوئی پیدا کرنے اور انتہائی پیشن گوئی کو بہتر بنانے کے مقصد سے تیار کیا گیا تھا۔ ریسرچ موڈ میں، اس نے مون سون کے بنیادی خطے میں بارش کی پیش گوئی میں نمایاں بہتری اور پچھلے آپریشنل ماڈل کے مقابلے میں شدید بارش کی پیشن گوئی کے لیے 30% بہتر درستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

افقی ریزولوشن میں اضافے کے ساتھ، بھارت ایف ایس ہر 6 کلومیٹر پر الگ پیشن گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے مقامی موسمی خصوصیات پر گرفت میں مدد ملتی ہے، اس طرح پیشن گوئی پنچایتوں/دیہاتوں کے ایک گروہ کو پورا کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔ مقامی پیشن گوئی کسانوں کو فصل کی منصوبہ بندی، آبپاشی اور کٹائی میں مدد دیتی ہے۔ مزید برآں، آبی حکام مانسون کے دوران آبی ذخائر کا بہتر انتظام کر سکتے ہیں، سیلاب کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں اور پیداوار کی لچک کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

آب و ہوا کی تبدیلی شدید موسمی واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافہ کر رہی ہے، اور بھارت ایف ایس نے شدید بارش کے واقعات کی پیشن گوئی کی درستگی میں 30% بہتری کے ساتھ، بنیادی مانسون خطے میں بارش کی پیش گوئی کی مہارت میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ تمام اصلاحات ملک کی آفات کی تیاریوں کو مضبوط بناتے ہوئے، آفات سے نمٹنے کے لیے تیز اور ہدف شدہ ردعمل کے لیے اہم ہیں۔

بھارت ایف ایس کو مقامی طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف بھارت کی سائنسی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے بلکہ قومی اسٹریٹجک اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔ بھارت ایف ایس بھارت کے اپنے ہائی ریزولوشن موسمی پیشن گوئی ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے، جسے بھارتی سائنسدانوں نے بھارتی جغرافیہ — ہمالیہ اور مغربی گھاٹ کی پیشن گوئی کی پیچیدگیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے۔

بھارت ایف ایس کو بھارتی اداروں جیسے آئی آئی ٹی ایم-پونے کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے این سی ایم آر ڈبلیو ایف-نوئیڈا اور بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ماڈلنگ کا نظام مقامی ایم او ای ایس سپر کمپیوٹنگ سہولیات (ارکا اور ارونیکا) سے چلایا جاتا ہے۔ یہ کامیابیاں "میک اِن انڈیا" سے منسلک ہیں — جو مقامی طور پر عالمی معیار کے نظام بنانے کی بھارت کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ بھارت ایف ایس کی ترقی اور آغاز نے بھارت کو اپنی موسمیاتی خدمات کو اپ گریڈ کرنے اور پڑوسی ممالک کی مدد کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے علاقائی قیادت اور خود انحصاری کو فروغ ملا ہے۔ آب و ہوا اور موسمی علوم میں بھارت کو خود کفیل بنانے اور قیادت کرنے کے قابل بنانا "آتم نربھر بھارت" کا مظہر ہے۔ یہ سب "آتم نربھر بھارت" اور "میک اِن انڈیا" کے تصورات سے مکمل ہم آہنگ ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کیں۔

 

***

UR-4356

(ش ح۔اس ک ۔ م   ر)

 


(Release ID: 2153867)
Read this release in: English , Hindi