ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: کل توانائی کے مقابلے نیوکلیئر انرجی کی پیداوار

Posted On: 07 AUG 2025 3:29PM by PIB Delhi

ملک میں بجلی کی کل پیداوار میں جوہری توانائی کا حصہ تقریباً 3 فیصد ہے۔ سال 2024-25 میں، تقریباً 1830 بلین یونٹس والے ملک میں بجلی کی کل پیداوار کے مقابلے میں، جوہری توانائی نے تقریباً 56.7 بلین یونٹس یعنی 3.1فیصد کا حصہ ڈالا۔

حکومت جوہری توانائی کی صلاحیت کو بڑھا کر کل پیداوار میں جوہری توانائی کا حصہ بڑھانے کی تجویز رکھتی ہے۔ 8780 میگاواٹ کی موجودہ صلاحیت آر اےپی ایس ون100 میگاواٹ کو چھوڑ کر زیر عمل منصوبوں کی بتدریج تکمیل پر 22380 میگاواٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید، حکومت نے 2047 تک 100 گیگا واٹ تک جوہری توانائی کی صلاحیت تک پہنچنے کے جوہری توانائی کے مشن کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال چار نیوکلیئر پاور ری ایکٹر تھری کے کے این پی پی تھری اینڈ فورمیگاواٹ2X1000  اورکے کے این پی فائیواینڈ 6میگاواٹ2X1000  تامل ناڈو کے کڈنکولم میں زیر تعمیر ہیں۔ بھاوینی کلپکم، تمل ناڈو میں 500 میگاواٹ کا پروٹوٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر پروجیکٹ بھی قائم کر رہی ہے۔

یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، ارتھ سائنسز، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی کے محکمے اور خلائی محکمہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 4345


(Release ID: 2153858)
Read this release in: English , Hindi