قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلیوں کے لیے کثیر مقصدی مارکیٹنگ مراکز کا قیام

Posted On: 07 AUG 2025 2:59PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں جناب راماسہایم رگھورام ریڈی کے غیر ستارہ والے  سوال کے جواب میں  قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اُئیکے نے بتایا کہ قبائلیوں کے لیے کثیر مقصدی  مارکیٹنگ مراکز  (ٹی ایم ایم سیز) کا تصور قبائلی مصنوعات کو یکجا کرنے ، قدر میں اضافہ   اور مارکیٹنگ کے لیے ایک سہولت مرکز کے طور پر کیا گیا ہے، تاکہ قبائلی برادریوں کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اوردرج ذیل طریقوں  ان کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے:

(i) فصل کی کٹائی اور پیداوار کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنا۔

(ii) مقامی سطح پر دستیاب خام مال اور مصنوعات کے بہتر استعمال کو فروغ دینا، جس میں قبائلی مصنوعات کی جمع آوری اور ویلیو ایڈیشن شامل ہے۔

(iii) قبائلی کی پیداوار  کو اجتماعی مارکیٹنگ، مارکیٹ کی معلومات، اور خریداروں سے رابطہ قائم کرنے جیسے مواقع اور سہولیات فراہم کرنا۔

(iv) مختلف سطحوں پر مارکیٹ سے روابط قائم کر کے قبائلی مصنوعات کی بہتر قیمت حاصل کرنا اور تجارتی معاہدوں کے ذریعے جمع آوری کے مواقع فراہم کرنا۔

قبائلی امور کی وزارت، وقتاً فوقتاً ریاستی حکومتوں سے موصولہ تجاویز پر غور کرتی رہی ہے، جن میں ریاست تلنگانہ کی تجاویز بھی شامل ہیں، تاکہ یہ مراکز طویل مدتی بنیادوں پر فعال اور مؤثر رہیں اور قبائلی کاروباری افراد اور مصنوعات کو بہتر مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو۔یہ اقدامات قبائلی برادریوں کو خود کفیل بنانے، ان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے، اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

***

 

(ش ح ۔ع ح ۔ت ا(

U.No.4295


(Release ID: 2153729)
Read this release in: English , Hindi