قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے ای ایم آر ایس کے قیام کا اعلان

Posted On: 07 AUG 2025 3:10PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا میں ڈاکٹر منا لال راوت کے ایک غیر ستارے والے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگاداس اُیکے نے بتایا کہ سال14-2013  تک ملک میں کل 123 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولز(ای ایم آر ایسز) کام کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سال15- 2014 سے لے کر اب تک حکومت کی جانب سے کل 555 نئے ای ایم آر ایسز کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 312 اسکولوں کوریاستی حکومتوں کے ذریعے فعال کیاجاچکا ہے۔555 ای ایم آر ایسزاسکولوں میں سے211 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیرکاکام مکمل ہو چکا ہے،344 اسکولوں کی تعمیرکاکام جاری ہے،یہ پہل قبائلی طلباء کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

************

 

ش ح ۔ ش م ۔ م ا

Urdu 290


(Release ID: 2153682)
Read this release in: English , Hindi