لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے ڈاکٹرجی ایس ڈھلوں کوگلہائے عقیدت پیش کیا
Posted On:
06 AUG 2025 8:03PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ان کے یوم پیدائش پر سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر ڈاکٹر جی ایس ڈھلون کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، شری ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین، سکریٹری جنرل، لوک سبھا، جناب اتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی ڈاکٹر ڈھلوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر ڈھلون نے 08 اگست 1969 سے 17 مارچ 1971 تک اور 22 مارچ 1971 سے 01 دسمبر 1975 تک لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے یکم دسمبر 1975 کو اسپیکر کے دفتر سے استعفیٰ دے دیا اور مرکزی کابینہ میں جہاز رانی اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر بن گئے۔ وہ 12 مئی 1986 سے 14 فروری 1988 تک وزیر زراعت رہے۔
اپنی طویل اور ممتاز عوامی خدمت کے دوران، ڈاکٹر ڈھلوں نے کئی دیگر اہم عہدوں پر بھی فائز رہے، جن میں پلاننگ کمیشن کے رکن اور کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر شامل ہیں۔ ان کا انتقال 23 مارچ 1992 کو ہوا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4256
(Release ID: 2153365)