عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محترمہ رادھا چوہان نے صلاحیت سازی کمیشن کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
06 AUG 2025 5:49PM by PIB Delhi
محترمہ ایس رادھا چوہان نے آج نئی دہلی میں کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کی چیئرپرسن کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ وہ اتر پردیش کیڈر (1988 بیچ) کی ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ وہ ریاستی اور مرکزی حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) کی سابق سکریٹری بھی ہیں۔ انہوں نے جناب عادل زینل بھائی سے عہدہ سنبھالا، جو اپریل 2021 سے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
حکومت ہند کے ذریعہ یکم اپریل 2021 کو تشکیل دیئے گئے صلاحیت سازی سے متعلق کمیشن کو ہندوستانی سول سروسز کے منظر نامے میں معیار کاری اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سول سروسز کی صلاحیت سازی کی اصلاحات کے نگراں کے طور پر، کمیشن کا رول مشن کرم یوگی کے مجموعی ادارہ جاتی فریم ورک میں ہے۔



***
ش ح ۔ ک ا۔ ش ہ ب
U.NO.4199
(Release ID: 2153246)