ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: زلزلے سے متعلق زون کی  تقسیم

Posted On: 06 AUG 2025 3:42PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی ، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دلّی ، بنگلورو ، کولکاتہ ، گوہاٹی ، جبل پور ، دہرا دون ، احمد آباد ، گاندھی دھام اور ریاست سکم کے شہروں کا زلزلے کے  لحاظ سے زونس میں تقسیم کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ چنئی ، کوئمبٹور ، بھوبنیشور اور منگلور سمیت دیگر شہروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، پٹنہ ، وارانسی ، لکھنؤ ، کانپور ، میرٹھ ، آگرہ ، دھنباد ، امرتسر جیسے شہر تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں ۔ سیسمک مائیکرو زونیشن ڈیٹا ،  نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے ذریعے ارضیاتی سائنس سے متعلق وزارت (ایم او ای ایس) کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے اور یہ ایم او ای ایس کے تیار کردہ رہنما خطوط پر مبنی ہوتا ہے ۔

سیسمک مائکرو زونیشن اسٹڈی اور اس کے نتائج ریاستی/قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ساتھ مشترک کیے جاتے ہیں ۔ این ڈی ایم اے آگاہی مہمات چلاتا ہے اور زلزلے سے بچنے والے ڈیزائن کے لیے بی آئی ایس سے منظور شدہ رہنما خطوط اور تعمیراتی طریقوں کو فروغ دیتا ہے ۔

این سی ایس سیسمک مائکرو زونیشن کے لیے جی آئی ایس پر مبنی خطرے کی مصنوعات فراہم کرتا ہے ۔ رسمی ، صارف دوست کھلی رسائی والے پلیٹ فارم ابھی تک خاص طور پر مائکروزونشن ڈیٹا کے لیے قائم نہیں کیے گئے ہیں ۔ تاہم ،  بھارت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلہ آنے کے واقعے کے فورا ًبعد زلزلے کے پیرامیٹرز کی معلومات مختلف سوشل میڈیا جیسے ویب سائٹ ، ایکس ، واٹس ایپ ، ایپ ، فیس بک وغیرہ کے ذریعے  عوام سے مشترک کی جاتی ہیں ۔

 

.................. . ............................................. . ......................

( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )

U. No. 4179


(Release ID: 2153034)
Read this release in: English , Hindi