زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرائم منسٹر دھن دھنیہ کرشی یوجنا (پی ایم ڈی ڈی کے وائی) کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچا

Posted On: 05 AUG 2025 4:45PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ مرکزی کابینہ نے 16 جولائی 2025 کو وزیر اعظم دھن- دھنیہ کرشی یوجنا (پی ایم ڈی ڈی کے وائی)  کو6 سال کی مدت کے لیے منظوری دی، جس کی شروعات26-2025 سے ہوئی ۔ اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار کو بڑھانا، فصلوں کے تنوع کو اپنانا اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینا، پنچایت اور بلاک کی سطحوں پر فصل کے بعد ذخیرہ  میں اضافہ کرنا، آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانا اور طویل مدتی اور مختصر مدت کے قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔ اس اسکیم کو 11 محکموں میں 36 موجودہ اسکیموں، دیگر ریاستی اسکیموں اور نجی شعبے کے ساتھ مقامی شراکت داری کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

دھن دھنیہ کرشی یوجنا کے اضلاع جاتی منصوبے زرعی بنیادی ڈھانچے میں گوداموں، کولڈ اسٹوریج، اور فارم گیٹ پروسیسنگ یونٹس سمیت مقامی سطح پر پائی جانے والی کمیوں کا جائزہ لیں گے۔ مناسب اسکیموں کو یکجا کرکے ان کمیوں کو دور کیاجائے گا۔

 

------------------------

 

ش ح-ش ب-ج ا

UN-NO-4146


(Release ID: 2152871)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi