بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے انفینیٹی پارٹنرز، اکوا انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور اٹریڈیز انویسٹمنٹس بی وی کی جانب سے تھیوبروما فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ حصص کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 05 AUG 2025 7:35PM by PIB Delhi

کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے تھیوبروما فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مخصوص ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے، جو انفینیٹی پارٹنرز، اکوا انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور اٹریڈیز انویسٹمنٹس بی وی کی جانب سے کیا جائے گا۔

مجوزہ امتزاج کا تعلق تھیوبروما فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ (تھیوبروما) کے مخصوص ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول سے ہے، جو انفینیٹی پارٹنرز، اکوا انویسٹمنٹس لمیٹڈ اور اٹریڈیز انویسٹمنٹس بی وی (جنہیں مجموعی طور پر ”حاصل کنندگان“ کہا گیا ہے) کے ذریعے کیا جائے گا۔

حاصل کنندگان کریس کیپیٹل گروپ سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کار ہیں۔

تھیوبروما بیکری اور مٹھائی کی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیا کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے، جو بھارت کے 30 سے زائد شہروں میں اپنی پیٹسری اور اسٹور کے ذریعے، نیز اپنے آن لائن پلیٹ فارم اور دیگر آن لائن سیلز چینل کے ذریعے خدمات فراہم کرتی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 4138


(Release ID: 2152840)
Read this release in: English , Hindi