وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے سی نے مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 67,000 کروڑ روپے کی تجاویز کو منظوری دی

Posted On: 05 AUG 2025 7:57PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کی صدارت میں 05 اگست 2025 کو دفاعی حصول کونسل نے تقریباً 67,000 کروڑ روپے کی کل لاگت کی مختلف تجاویز کو منظوری دی۔بھارتیہ فوج کیلئےبی ایم پی کے لیے تھرمل امیجر پر مبنی ڈرائیور نائٹ سائٹ کی خریداری کے لیے ضرورت کی قبولیت کی منظوری دی گئی۔ اس سےبی ایم پی کی نائٹ ڈرائیونگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور میکانائزڈ انفنٹری کو زیادہ نقل و حرکت اور آپریشنل فائدہ ملے گا۔

ہندوستانی بحریہ کے لیےاے او این کو کمپیکٹ آٹونومس  سرفیس کرافٹ، برہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچرز کی خریداری اوربرا ک ون پوائنٹ ڈیفنس میزائل سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے دیا گیا تھا۔ کمپیکٹ آٹونومس سرفیس کرافٹ کی خریداری بھارتیہ بحریہ کو آبدوز مخالف جنگی مشن میں خطرات کا پتہ لگانے، درجہ بندی کرنے اور ان کو بے اثر کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔

بھارتیہفضائیہ کے لیے ماؤنٹین ریڈارز کی خریداری اورسکشم ؍سپائیڈر ویپن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیےاے اواین کی منظوری دی گئی۔ ماؤنٹین ریڈاروں کی خریداری سے پہاڑی علاقے میں سرحدوں کے ساتھ اور اس کے پار فضائی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ انضمام کے لیےسکشم ؍سپائیڈرسسٹم کی اپ گریڈیشن سے فضائی دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

اے او این کو تینوں خدمات کے لیے میڈیم اونچائی لانگ اینڈورنس(ایم اے ایل ای) ریموٹلی پائلٹ ایئر کرافٹ کی خریداری کے لیے بھی دیا گیا تھا۔ مجوزہ ایم اے ایل سی آر پی ایز ایک سے زیادہ پے لوڈ اور ہتھیار لے جا سکتے ہیں اور طویل برداشت کے مشنوں کے لیے طویل فاصلے پر کام کر سکتے ہیں۔ وہ مسلح افواج کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈی اے سی نے 17 سی اور سی 130جے کی دیکھ بھال اورایس 400 لانگ رینج ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے جامع سالانہ دیکھ بھال کے معاہدے کے لیے اے او این بھی دیا ہے۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 4140


(Release ID: 2152778)
Read this release in: English , Hindi