دیہی ترقیات کی وزارت
’’مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کی ترقی کے لیے ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ دیے ہیں‘‘– جناب شیوراج سنگھ چوہان
’’پی ایم جی ایس وائی ، پی ایم اے وائی-جی ، منریگا سمیت دیہی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر مرکزی سرمایہ کاری کی گئی ہے‘‘– جناب شیوراج سنگھ
’’مغربی بنگال میں منریگا (ایم جی این آرای جی اے) کے نفاذ میں بڑے گھپلے سامنے آئے ہیں، مرکزی ٹیموں نے 19 اضلاع میں منریگا میں بے ضابطگیاں بے نقاب کی ہیں‘‘– جناب شیوراج سنگھ
مرکزی حکومت مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، منریگا فنڈز کا اجرا روک دیاگیا ہے
’’پردھان منتری آواس یوجنا سے مستحق افراد محروم رہ گئے، شکایات میں ریاستی حکومت کی لاپرواہی ثابت ہو چکی ہے‘‘– جناب شیوراج سنگھ
’’مغربی بنگال کی حکومت اصلاحات اور شفافیت کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے‘‘– مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ
’’مرکزی حکومت دیہی علاقوں، غریبوں اور مزدوروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے‘‘– جناب شیوراج سنگھ
Posted On:
04 AUG 2025 8:42PM by PIB Delhi
زراعت ، کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیرجناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہےکہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کی ترقی، دیہاتوں، غریبوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال2014-15 سے لے کر اب تک، صرف وزارت دیہی ترقی، حکومتِ ہند نے مختلف اسکیموں کے ذریعے مغربی بنگال کو ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم فراہم کی ہے۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے واضح کیا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت 16,505 کروڑروپے، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت 25,798 کروڑروپے، دین دیال اُپادھیائے گرامین کوشل یوجنا اور آر ایس ای ٹی آئی (آرایس ای ٹی آئی) کے تحت 274 کروڑروپے، منریگا (ایم جی این آرای جی اے) کے تحت 2014-15 سے 2022 تک 54,465 کروڑروپے، نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن (این آرایل ایم) کے تحت 3,881 کروڑروپے اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی) کے تحت 8,389 کروڑروپے کی رقم مغربی بنگال میں براہ راست غریبوں اور مستحق افراد تک پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کے دیہاتوں، غریبوں اور مزدوروں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، چاہے وہ پکا مکان ہو، سڑک ہو، روزگار کا ذریعہ ہو یا روزی روٹی کا انتظام ہو۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آرای جی اے) کے مؤثر نفاذ میں شدید ناکام رہی ہے۔ 2019 سے 2022 کے درمیان، مرکزی ٹیموں نے مغربی بنگال کے 19 اضلاع میں تحقیقات کیں اور منریگا کے کاموں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ ان میں کام کی جگہ پر کوئی حقیقی کام نہ ہونا، ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاموں کی تقسیم اور فنڈز کے غلط استعمال جیسے سنگین مسائل شامل تھے۔ نتیجتاً، وزارت دیہی ترقی کو منریگا ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت مغربی بنگال کو فنڈز کی فراہمی روکنی پڑی۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے معاملے میں بھی شکایات موصول ہوئیں کہ ریاستی حکومت نے نااہل خاندانوں کا انتخاب کیا، مستحق خاندانوں کو نکال دیا اور ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسکیم کا نام بدل دیا۔ قومی اور مرکزی نگرانی ٹیموں نے ان تمام شکایات کو درست پایا ہے۔
مرکزی وزیر جناب شیوراج چوہان نے مزید کہا کہ بار بار درخواست کئے جانے کے باوجود، مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے اصلاحات یا شفافیت کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔ بدقسمتی سے، مغربی بنگال کی حکومت اعتماد، ذمہ داری اور شفافیت کے معاملے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ مرکزی حکومت ہمیشہ سے مغربی بنگال کے عوام کی ترقی، فلاح و بہبود اور حقوق کے تئیں پرعزم رہی ہے اور رہے گی۔
***********
ش ح ۔ م م ۔ م ا
Urdu 4076
(Release ID: 2152484)
Visitor Counter : 2