عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: روزگار میلے کے اثرات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 JUL 2025 7:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے 22 اکتوبر 2022 کو روزگار میلے کا آغاز کیا تھا۔  اب تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکزی سطح پر 16 روزگار میلے منعقد کیے جا چکے ہیں جن میں کئی لاکھ تقرری کے خطوط تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں47 مقامات پر 16 واں روزگار میلہ 17جولائی2025 کو منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں،محکموں اور تنظیموں وغیرہ کے ذریعے تقریب کے دوران 51000 سے زیادہ تقرری کے خطوط تقسیم کیے گئے۔

خالی اسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔  ریاست کے لحاظ سے، زمرہ کے لحاظ سے تقسیم اور نئی بنائی گئی اسامیوں سمیت مختلف بھرتیوں کی تفصیلات متعلقہ وزارتوں/محکموں اور سینٹرل پبلک انڈرٹیکنگ (سی پی ایس یو)/منسلک دفاتر/ماتحت دفاتر وغیرہ کے ذریعے برقرار رکھی جاتی ہیں۔

روزگار میلہ مختلف سرکاری اداروں اور تنظیموں میں مشن موڈ میں خالی اسامیوں کو تیزی سے پُر کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتا رہے گا۔  اس سے نہ صرف بے روزگاری دور ہوگی بلکہ سرکاری تنظیمیں شہریوں کو اچھی اورموثر خدمات فراہم کرنے کے قابل بنیں گی، جس سے ملک میں مزید روزگار اور خود روزگار پیدا کرنے کی سمت میں کئی گنا اثر پڑے گا۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ایٹمی توانائی کے محکمے اور خلائی محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے فراہم کیں۔

****

 

ش ح۔ک ح۔ ش ت

U NO: 4060


(ریلیز آئی ڈی: 2152400) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi