وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب راج کمار اروڑا نے ڈیفنس اکاؤنٹس میں کنٹرولر جنرل کے طور پر عہدہ سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2025 8:17PM by PIB Delhi

جناب راج کمار اروڑا نے یکم اگست 2025 کو کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔  1990 بیچ کے انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس افسر کو مالیاتی پالیسی ، اکاؤنٹنگ ، آڈٹ ، بجٹ ، خریداری اور اہلکاروں کے معاملات کے شعبوں میں وسیع تجربہ ہے ۔

انہوں نے یو پی ایس سی میں ایڈیشنل سکریٹری ، وزارت دفاع کے ایکوزیشن ونگ میں فائنانس منیجر (فضایہ) اور وزارت خزانہ میں ڈائریکٹر کے طور پر حکومت کے  کئی محکموں میں باوقار ذمہ داریاں انجام دی ہیں ۔  انہوں نے مختلف کمانڈوں کے ساتھ ساتھ محکمہ دفاع اکاؤنٹس کے فیلڈ دفاتر میں انٹیگریٹڈ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔  وہ سابقہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ میں فائنانس کے ممبر تھے ۔

PIC(1)04OI.jpeg

 

***

ش ح۔م م ع۔ ش ت

U NO: 3898


(रिलीज़ आईडी: 2152081) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी