وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈکا ساحلی سلامتی پر سیمینار کا انعقاد

Posted On: 01 AUG 2025 5:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ (آئی سی جی) ہیڈ کوارٹر (ایسٹرن سی بورڈ) نے 31 جولائی سے یکم اگست 25 تک وشاکھاپٹنم میں ‘نگرانی ، ٹیکنالوجی اور بین ایجنسی تال میل کے ذریعے ساحلی سلامتی کو مضبوط بنانے’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا  ہے۔ سیمینار کے مقاصد میں ساحلی سلامتی کے طریقہ کار کا جامع جائزہ ، ساحلی ریاستوں اور اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل کی شناخت  اور موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات  کیے جانے پر غوروخوض  شامل ہیں ۔

یہ قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ساحلی سلامتی کا نظام  میں نمایاں طور پر ترقی  ہوئی ہے اور قومی ساحلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی باہمی کوششوں کی ضرورت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اس سیمینار کا مقصد ان تمام فریقین کی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

یہ سیمیناروزارت داخلہ (بارڈر مینجمنٹ) کے سکریٹری ڈاکٹر راجندر کمار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس میں انڈین کوسٹ گارڈ(ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ) کے نمائندوں کے علاوہ، انٹیلیجنس بیورو، کسٹمز، نارکوٹکس کنٹرول بیورو، مختلف ریاستوں کی ساحلی سیکورٹی پولیس، بندرگاہوں، ماہی گیری کے محکموں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر معززین اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

****

U.N-3814

(ش ح۔ م ع ن۔ن م)


(Release ID: 2151513)
Read this release in: English , Hindi