جل شکتی وزارت
یَمُنا ندی کی صفائی میں پیش رفت
Posted On:
31 JUL 2025 4:27PM by PIB Delhi
یمناء ندی کے دہلی میں واقع تین اہم مقامات – پَلّا، نظام الدین پل، اور اوکھلا بیراج – پر پانی کے معیار کی ماہانہ نگرانی سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ قومی پروگرام برائے نگرانی معیار آب کے تحت کی جا رہی ہے۔ جنوری 2025 سے، پانی کے معیار کے مختلف پیمانوں جیسے بایو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ، تحلیل شدہ آکسیجن اور فیکل کولیفارم کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔
دہلی جل بورڈ کے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، دہلی میں روزانہ اندازاً 3,596 ملین لیٹر گندے پانی کی پیداوار ہوتی ہے۔ ڈی جے بی کے 37 فعال سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 3,474 ملین لیٹر فی دن ہے۔ جون 2025 تک، ان ایس ٹی پیز کی استعمال شدہ صلاحیت 2,955 ایم ایل ڈی تھی، جن میں سے 2,014 ایم ایل ڈی صاف شدہ پانی 23 ایس ٹی پیز سے دہلی پولوشن کنٹرول کمیٹی کے مقررہ اخراج معیار پر پورا اُترتا تھا، جبکہ 14 ایس ٹی پیزان معیارات پر پورا نہیں اُترتے۔ مزید یہ کہ تقریباً 641 ایم ایل ڈی گندا پانی بغیر کسی صفائی کے ندی یا نکاسی آب کے نظام میں شامل ہو کر یمناء کو آلودہ کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ ، سی پی سی بی ہر سال دہلی میں واقع یمناء ندی کے طاس میں سرگرم انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کا معائنہ کرتا ہے، جن سے یمناء یا اس کی معاون ندیوں میں فضلہ خارج ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ یہ معائنہ مشترکہ ٹیموں کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے جن میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی پولوشن کنٹرول کمیٹی، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز اور پولوشن کنٹرول کمیٹیوں کے افسران شامل ہوتے ہیں۔
سنہ 2024 میں سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے کی گئی آخری جانچ کے دوران، یمناء ندی کے مرکزی دھارے کے ساتھ واقع 189 انتہائی آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کا معائنہ کیا گیا۔ اندازہ لگایا گیا کہ یہ صنعتیں تقریباً 1.33 ملین لیٹر فی دن صاف شدہ گندے پانی کا اخراج کرتی ہیں، جس میں بایو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ کی صورت میں آلودگی کا بوجھ تقریباً 0.046 ٹن فی دن ہوتا ہے۔
189 میں سے 158 صنعتیں فعال پائی گئیں جبکہ 31 نے اپنی سرگرمیاں ازخود بند کر دی تھیں۔ فعال 158 صنعتوں میں سے 49 صنعتیں یا تو اخراج کے معیار پر پورا نہیں اُترتی تھیں یا ان کے پاس کارکردگی کی باقاعدہ منظوری موجود نہیں تھی۔ ان 49 غیر مطابقت پذیر صنعتوں کے خلاف متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز یا پولوشن کنٹرول کمیٹیوں کی طرف سے کارروائی کی گئی، جن میں 40 وجہ بتاو نوٹسز اور 9 بندش کے احکامات شامل تھے۔
یمناء ندی کی صفائی اور از سر نو احیاء کے لیے شروع کیے گئے ’’نمامی گنگے پروگرام کے تحت، 1,268 ایم ایل ڈی کی سیویج ٹریٹمنٹ صلاحیت قائم کرنے کے لیے 9 منصوبے منظور کیے گئے، جن پر 1,951 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ یہ تمام منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ منصوبوں کی فہرست نیچے منسلک ہے۔
جنوری 2025 سے اب تک، نیشنل مشن فار کلین گنگا اور قومی دارالحکومت دہلی کی حکومتِ کی جانب سے یمناء کی صفائی کے لیے کل 140 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 108.31 کروڑ روپے استعمال کیے جا چکے ہیں۔
ندیوں کی صفائی ایک مسلسل عمل ہے، اور آبی وسائل کی وزارت ریاستوں کی کوششوں میں تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ یمناء ندی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ہماچل پردیش، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ یمناء ندی کی از سرِ نو بحالی سے متعلق مختلف منصوبے منصوبہ بندی، تعمیر، یا تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کثیر سطحی نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے طور پر وزیر مملکت برائے جل شکتی، جناب راج بھوشن چودھری نے ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
MAM/SMP
(لوک سبھا یُو ایس سوال نمبر 1949﴾
***
یمناء ندی کے پانی کے معیار کا ڈیٹا، جو دہلی میں قومی معیارِ آب نگرانی پروگرام کے تحت 2025 میں مانیٹر کیا گیا، درج ذیل جدول میں پیش کیا گیا ہے:
S.No
|
Name of monitoring location
|
Sampling Month
|
Dissolved Oxygen (mg/L)
|
pH
|
BOD (mg/L)
|
Fecal Coliform (MPN/100ml)
|
Primary Water Quality Criteria
|
> 5mg/L
|
6.5-8.5
|
< 3 mg/L
|
< 2500 MPN/ 100 ml
|
1
|
RIVER YAMUNA AT PALLA, DELHI
|
Jan
|
6
|
7.23
|
3
|
950
|
Feb
|
6
|
7.42
|
6
|
1300
|
Apr
|
5.4
|
7.9
|
4
|
2200
|
May
|
9.8
|
8.4
|
4
|
1700
|
Jun
|
9.2
|
8.42
|
5
|
2100
|
2
|
RIVER YAMUNA AT NIZAMUDDIN, DELHI
|
Jan
|
0.3(BDL)
|
7.46
|
39
|
460000
|
Feb
|
0.3(BDL)
|
7.28
|
52
|
540000
|
Mar
|
|
7.8
|
48
|
NA
|
Apr
|
0.3(BDL)
|
7.2
|
38
|
79000
|
May
|
0.3(BDL)
|
6.9
|
37
|
240000
|
Jun
|
0.3(BDL)
|
7.53
|
40
|
790000
|
3
|
RIVER YAMUNA AT OKHLA BARRAGE D/S
|
Jan
|
0.3(BDL)
|
7.11
|
50
|
410000
|
Feb
|
0.3(BDL)
|
7.49
|
39
|
920000
|
Mar
|
|
7.4
|
50
|
140000
|
Apr
|
0.3(BDL)
|
7.4
|
46
|
130000
|
May
|
0.3(BDL)
|
7
|
23
|
330000
|
Jun
|
0.3(BDL)
|
7.52
|
30
|
110000
|
4
|
RIVER YAMUNA AT ASGARPUR (AFTER CONFLUENCE OF SHAHDARA DRAIN AN TUGHLAKABAD DRAIN)
|
Jan
|
0.3(BDL)
|
7.74
|
64
|
7900000
|
Feb
|
0.3(BDL)
|
7.3
|
72
|
16000000
|
Mar
|
0.3(BDL)
|
7.4
|
70
|
1300000
|
Apr
|
0.3(BDL)
|
7.1
|
56
|
1500000
|
May
|
0.3(BDL)
|
7.1
|
38
|
2300000
|
Jun
|
0.3(BDL)
|
7.57
|
44
|
2400000
|
The List of project sanctioned under Namami Gange Programme in NCT-Delhi
Sl.No
|
Name of Project
|
Treatment Capacity (MLD)
|
Sanctioned Cost (₹ In crore)
|
Status
|
A. Delhi
|
1
|
Rehabilitation of Trunk Sewer No.4
|
-
|
87.43
|
Completed
|
2
|
Rehabilitation of Trunk Sewer No.5
|
-
|
83.4
|
Completed
|
3
|
Rehabilitation and upgradation of Kondli Phase-I STP (45 MLD), Phase-II STP (114 MLD) & Phase-III STP (45 MLD)
|
204
|
239.11
|
Completed
|
4
|
Rehabilitation of Rising Mains
|
-
|
59.13
|
Completed
|
5
|
Rehabilitation of Trunk Sewers
|
-
|
43.92
|
Completed
|
6
|
Rehabilitation of Rising Main
|
-
|
45.4
|
Completed
|
7
|
Rehabilitation and up-gradation of Phase-I STP
|
182
|
211.79
|
Completed
|
8
|
Construction of 564 MLD (124 MGD) Waste Water Treatment Plant (WWTP)
|
564
|
665.78
|
Completed
|
9
|
Construction of 318 MLD (70 MGD) at Coronation Pillar, Delhi
|
318
|
515.07
|
Completed
|
Grand Total
|
1,268
|
1,951.03
|
|
*****
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno: 3711
(Release ID: 2151045)