سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال: انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن
Posted On:
31 JUL 2025 5:10PM by PIB Delhi
انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف)، جسے ”انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن ایکٹ، 2023 (نمبر 25 آف 2023)“ کے تحت قائم کیا گیا ہے، 5 فروری 2024 سے نافذ العمل ہے۔ اس کا مقصد قدرتی علوم بشمول ریاضیاتی علوم، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی، ماحولیاتی و ارضیاتی سائنس، صحت و زراعت، اور انسانی و سماجی علوم کے سائنسی و تکنیکی تقاضوں کے شعبوں میں تحقیق، اختراع اور کاروباری صلاحیت کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ یہ ادارہ اس طرح کی تحقیق کو فروغ دینے، اس کی نگرانی کرنے اور ضرورت کے مطابق تعاون فراہم کرنے کے لیے بھی قائم کیا گیا ہے۔
حکومت، تحقیق، ترقی اور اختراع کے میدان میں نجی شعبے کی شمولیت کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے، خصوصاً اے این آر ایف کے ذریعے۔ اے این آر ایف کا اسٹریٹجک وژن صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط اشتراک اور عملی تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے پروگرام مشن پر مبنی اور بلند اثرات کے حامل تحقیقی منصوبوں کی معاونت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں نجی شعبے کی سرگرم شراکت کو لازمی بنایا گیا ہے۔ اس سمت میں، اے این آر ایف نے اپنی ایم اے ایچ اے پہل کے تحت الیکٹرک وہیکل (ای وی) نقل و حمل کو ایک کلیدی شعبہ قرار دیا ہے۔ صنعتوں کی مؤثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، ایم اے ایچ اے-ای وی مشن میں متعلقہ صنعتوں، پبلک سیکٹر یونٹ (پی ایس یو) اور اسٹارٹ اپ کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ منصوبے کی لاگت کا کم از کم 10 فیصد حصہ صنعتی شراکت دار فراہم کریں گے۔
حکومت نے ریسرچ ڈیولپمنٹ اینڈ انوویشن (آر ڈی آئی) اسکیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ آر ڈی آئی اسکیم کا مقصد نجی شعبے میں تحقیق، ترقی اور اختراع (آر ڈی آئی) میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے طویل مدتی مالی معاونت فراہم کرنا ہے، جو کم یا بالکل سود کے بغیر دستیاب ہوگی۔ اس اسکیم کو نجی شعبے کی مالی معاونت میں درپیش رکاوٹوں اور چیلنج پر قابو پانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور یہ ترقی پذیر و اسٹریٹجک شعبوں میں اختراع، ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ترقیاتی و خطرے کے سرمائے کی فراہمی کا ہدف رکھتی ہے۔
ایڈوانسڈ ریسرچ گرانٹ (اے آر جی) پروگرام کے تحت، پرنسپل انویسٹیگیٹر (پی آئی) فزکس، کیمسٹری اور بایولوجی کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹول کی تیاری کے لیے تجاویز جمع کرانے کے لیے آزاد ہیں۔ ایسی تجاویز، اگر جمع کرائی جائیں، تو اے این آر ایف کی جانب سے عام جانچ کے عمل کے تحت ان کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور غور کیا جا سکتا ہے۔
یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس، ایم او ایس پی ایم او، ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
31-07-2025
U: 3721
(Release ID: 2151036)