خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معیاری ضوابط کو اپنانے کے لیے کسانوں کی مدد

Posted On: 31 JUL 2025 5:51PM by PIB Delhi

خوراک و ڈبہ بند کی صنعت (ایم اوایف پی آئی) مرکزی شعبے کی دو اسکیموں یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا(پی ایم کے ایس وائی)اور کھانے کی پروسیسنگ صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک رعایت اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی)کو نافذ کر رہی ہے۔ مزید برآں، ایک مرکزی کفالت شدہ اسکیم یعنی پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم بھی نافذ کی جا رہی ہے۔

کسان پروڈیوسر آرگنائزیشن(ایف پی او) ان اسکیموں کے تحت درخواست دینے کے اہل ہیں۔ پی ایم کے ایس وائی کے تحت، ایف پی او کے لیے پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیم رہنما خطوط میں درج ذیل ترجیحی دفعات شامل کی گئی ہیں:

  1. نیٹ ورتھ کی شرط کو عام علاقوں سے آنے والی تجاویز کے لیے 1.5 گنا کے مقابلے میں درخواست کردہ امداد کے برابر کم کیا گیا ہے؛
  2. ٹرم قرض کی شرط کو عام علاقوں سے آنے والی تجاویز کے لیے 20 فیصد کے مقابلے میں اہل پروجیکٹ لاگت کا 10 فیصد کم کیا گیا ہے؛
  3. ایکوئٹی کی شرط کو عام علاقوں سے آنے والی تجاویز کے لیے 20 فیصد کے مقابلے میں اہل پروجیکٹ لاگت کا 10 فیصد کم کیا گیا ہے؛
  4. امداد کی مقدار کو عام علاقوں سے آنے والی تجاویز کے لیے 35 فیصد کے مقابلے میں اہل پروجیکٹ لاگت کا 50 فیصد بڑھایا گیا ہے (متعلقہ ذیلی اسکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ حد کے تابع)؛
  5. کھانے کی پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کے قیام/توسیع کے اسکیم پروجیکٹس کے لیے کم سے کم پروجیکٹ لاگت کی شرط کو تین کروڑ روپے کے مقابلے میں ایک کروڑ روپے تک کم کیا گیا ہے [دیگر جزوی اسکیموں کے لیے ایسی کوئی شرط مقرر نہیں ہے]۔

پی ایم کے ایس وائی کی مربوط کولڈ چین اور قدر میں اضافے کے بنیادی ڈھانچے کی جزوی اسکیم کے تحت، ہدف شدہ پیداوار کے آبی ذخائر کے علاقے میں کشت کاری سطح کا بنیادی ڈھانچے کا قیام لازمی ہے۔ اسی طرح، پی ایم کے ایس وائی کی آپریشن گرینز جزوی اسکیم کے  ویلیو چین کی ترقی کے مربوط پروجیکٹوں کے تحت، نئے ایف پی اوز کی تشکیل، کنٹرولڈ درجہء حرارت/وینٹیلیٹڈ گاڑی، اور مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچے (فریش ایبل پروڈکٹس کے لیے ریٹیل آؤٹ لیٹس کی چین جس میں فروزن اسٹوریج/کولڈ روم/کولڈ اسٹوریج/ڈیپ فریزرز/ریفریجریٹڈ ڈسپلے کیبنٹس/چلرز/پیکنگ/پیکیجنگ/ریپننگ چیمبر وغیرہ کی سہولیات شامل ہیں) لازمی ہیں۔

یہ سب کسانوں اور کھانے کے پروسیسرز کے درمیان رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اس طرح کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم  فوڈ پروسیسنگ کی بہت چھوٹی کمپنیوں کی باضابطہ تشکیل اور کام کرنے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے، بشمول ایف ایس ایس اے آئی کا رجسٹریشن/لائسنسنگ، جو بھی قابل اطلاق ہو۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے صلاحیت سازی جزو کے تحت، ایف ایس ایس اے آئی ضوابط، حفاظت اور حفظان صحت کے طریقوں، کھانے کے معیار کی جانچ کے معیارات وغیرہ کی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ تمام مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز تک کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کے طریقوں کی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

ایم او ایف پی آئی ٹرینرز (ماسٹر تربیت دینے والے، ضلع سطح کے تربیت دینے والے)، ضلع کے وسائل سے متعلق افراد، فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں اور دیگر مختلف گروپوں (ایس ایچ جیز/ایف پی اوز/کوآپریٹوز) کی تربیت کے لیے گرانٹس بھی فراہم کرتی ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے متعلقہ جزو کے تحت ایف پی اوز/ایس ایچ جیز/کوآپریٹوز یا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے خصوصی مقصد کے وہیکل (ایس پی وی) کے گروپس کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹنگ تعاون کے لیے 50 فیصد  تک  مالی امداد (گرانٹ) فراہم کی جاتی ہے۔

 یہ معلومات آج لوک سبھا میں خوراک  و ڈبہ بندی کی صنعت کےوزیر مملکت جناب روی نیت سنگھ نے ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :    3741    )


(Release ID: 2151028)
Read this release in: English , Hindi