اسٹیل کی وزارت
سرکاری خریداری میں مقامی طور پر تیار کردہ لوہے اور اسٹیل کے سامان کو ترجیح دینے کی پالیسی کی نظرثانی
Posted On:
30 JUL 2025 4:33PM by PIB Delhi
گھریلو طور پر تیار کردہ لوہے اور اسٹیل کے سامان (ڈی ایم آئی اینڈ ایس پی)کو ترجیح دینے کی نظر ثانی شدہ پالیسی کو وزارت اسٹیل نے 26.05.2025 کو جاری کیا تھا، جس میں 25.07.2025 کو مزید ترامیم کی گئیں۔ یہ پالیسی پہلی بار 2017 میں جاری کی گئی تھی اور وقتاً فوقتاً ترامیم کے ساتھ، ہندوستانی اسٹیل شعبے میں بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ پالیسی تمام سرکاری وزارتوں، محکموں اور ان کے انتظامی کنٹرول کے تحت موجود اداروں پرنافذ ہوتی ہے جو لوہا اور اسٹیل کے سامان کی خریداری کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترامیم حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں کہ مقامی اسٹیل شعبے کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے اور ہندوستان کو اسٹیل بنانے کی ٹیکنالوجیوں میں خود انحصار بنانے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کو فعال کیا جائے۔ حکومت نے مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کردہ اسٹیل کی خریداری کو لازمی قرار دیا ہے۔ درآمد کیے جا سکنے والے خام مال کی ایک نظر ثانی شدہ فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں کم از کم مقامی مواد کی مقدار شامل ہے۔
مزید برآں، مقامی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کو اسٹیل ملوں اور متعلقہ تنصیبات کے لیے ٹینڈرز میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے، داخلے کی رکاوٹوں کو کم کیا گیا ہے۔ چونکہ ہندوستانی کمپنیوں کے پاس غیر ملکی کمپنیوں کے مقابلے میں تجربہ کم ہے، اس لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ یہ رہنما خطوط اسٹیل بنانے والے عوامی شعبے کے اداروں پرنافذ ہوتے ہیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3622 )
(Release ID: 2150430)