عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
تیس جولائی 2025 کو ’جدت طرازی - ریاست‘ کے موضوع کے تحت بہترین طور طریقوں کے فروغ اور تقلیدکے لیے نیشنل گڈ گورننس ویبینار سیریز 2025-26 کا 29 واں ویبینار منعقد کیا گیا
اتراکھنڈ گورنمنٹ ایسٹس مینجمنٹ سسٹم (یو کے-جی اے ایم ایس) کے بارے میں محترمہ نیتیکا کھنڈیلوال اور ڈاکٹر اوم پرکاش کے ذریعے شکشا سیتو، ایکسوم کے ذریعہ ملک بھر سے آئے سامعین کے سامنے پریزنٹیشنز دی گئیں
Posted On:
30 JUL 2025 5:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کلکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ ورچوئل کانفرنس / ویبینار منعقد کریں جس میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے پی ایم ایوارڈ جیتنے والوں کو مدعو کیا جائے تاکہ وہ اپنے تجربات کو زیادہ سے زیادہ پھیلاؤ اور تقلیدکے مقصد کے ساتھ پیش کرسکیں۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی اے آر پی جی نے اپریل 2022 سے اب تک ہر ماہ 29 نیشنل گڈ گورننس ویبینرز کا انعقاد کیا ہے تاکہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ کی اسکیم کے تحت ایوارڈ یافتہ نامزدگیوں کی تشہیر اور نقل کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہر ویبینار میں لائن ڈپارٹمنٹس، ریاستی حکومتوں، ضلع کلکٹروں، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے تقریباً 1000 عہدیدار شرکت کرتے ہیں۔
یہ ویبینار نہ صرف اس اقدام کی ادارہ سازی / پائیداری کی موجودہ حیثیت پیش کرتے ہیں ، بلکہ اس کی نقل / توسیع کی حیثیت کے بارے میں بصیرت بھی فراہم کرتے ہیں۔
تیس جولائی کو 29 ویں ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ’جدت طرازی - ریاست‘ کے موضوع کے تحت سال 2024 کے لیے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ذیل میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی گئیں:
-
اتراکھنڈ گورنمنٹ ایسٹس مینجمنٹ سسٹم (یو کے-جی اے ایم ایس) ٹہری گڑھوال کی ضلع مجسٹریٹ محترمہ نیتیکا کھنڈیلوال نے پیش کی
-
شکشا سیتو، آکسوم، ڈاکٹر اوم پرکاش، مشن ڈائریکٹر، سماگرا شکشا، حکومت آسام پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی گئی
ویبینار کی صدارت ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے کی اور اس میں ایڈیشنل سکریٹری اور محکمہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ویبینار میں بھارت بھر میں 750 سے زیادہ مقامات سے شرکت کی گئی جس میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے سینئر عہدیداروں ، ضلع کلکٹروں ، ریاستی اور ضلعی افسران ، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
***
ش ح – ع ا
U. No. 3630
(Release ID: 2150426)