مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ٹیلی کام 2025

Posted On: 30 JUL 2025 4:13PM by PIB Delhi

بھارت ٹیلی کام 2025 کا بنیادی مقصد اور متوقع نتیجہ ممکنہ عالمی خریداروں اور گھریلو ٹیلی کام آلات کے مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ ہندوستان سے حل فراہم کرنے والوں کے درمیان بات چیت کو آسان بنانا تھا۔

دیہی اور قومی سطح پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سیکٹر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دور میں کی گئی کچھ بڑی کامیابیاں حسب ذیل ہیں:

 (i) بیس ٹرانسیور اسٹیشنوں (بی ٹی ایس) کی کل تعداد 31.03.2014 کو 6,49,834 سے بڑھ کر 30.06.2025 تک 30,37,263 ہو گئی ہے۔

(ii) یکم اکتوبر 2022 کو ہندوستان میں شروع کی گئی 5جی سروس فی الحال ملک کے 99.9فیصد اضلاع میں دستیاب ہے۔ 30.06.2025 تک، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ذریعے 4,86,070 فائیو جی بی ٹی ایس نصب کیے گئے ہیں۔

 (iii) دیہاتوں میں موبائل کوریج 2014 میں 90.68 فیصد سے مئی 2025 تک 97.65 فیصد تک بہتر ہو گئی ہے، جس میں 6,44,131 گاؤں میں سے 6,29,027 کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت، 2.14 لاکھ گرام پنچایتوں کو خدمت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بھارت ٹیلی کام 2025 میں 31 ممالک کے 135 بین الاقوامی مندوبین نے میٹنگوں اور سرمایہ کاری اور شراکت کے مواقع تلاش کرنے کے لیے شرکت کی۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3626


(Release ID: 2150421)
Read this release in: English , Hindi