مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پہاڑی علاقوں میں ٹیلی مواصلات خدمات

Posted On: 30 JUL 2025 4:16PM by PIB Delhi

ملک میں بی ایس این ایل سمیت مختلف ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں کے سبسکرائبرز کی تفصیلات جیسا کہ ٹی آر اے آئی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جمع اور شائع کی جاتی ہیں اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ مزید برآں، آتم نربھر بھارت پہل  قدمی کے مطابق، بی ایس این ایل نے پین انڈیا میں تعیناتی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جی 4 سائٹس کے لیے خریداری کا آرڈر دیا ہے۔ 4جی آلات کی سپلائی ستمبر 2023 سے شروع ہو چکی ہے اور 30.06.2025 تک مجموعی طور پر 95,537 فور جی سائٹس نصب ہو چکی ہیں اور 90,035 سائٹس آن ایئر ہیں۔ آلات کو 5جی میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔

بی ایس این ایل کو دیے گئے بحالی پیکجوں کے نتیجے میں، بی ایس این ایل نے مالی سال 2020-21 سے آپریٹنگ منافع کمانا شروع کر دیا ہے اور بی ایس این ایل نے مالی سال 2024-25 کی سہ ماہی 3 اور 4 میں بالترتیب 262 کروڑ روپے اور 280 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔

ملک بھر میں پہاڑی علاقوں میں ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے، حکومت  ڈیجیٹل بھارت ندھی (جسے پہلے یو ایس او ایف کہا جاتا تھا کے تحت) مختلف پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے، مثلاً (1) ملک بھر میں شناخت کیے گئے مواضعات میں 4جی موبائل خدمات فراہم کرانے کے لیے 4جی سیچوریشن پروجیکٹ (2) بارڈر آؤٹ پوسٹس/بارڈر انٹیلی جینس پوسٹس میں 4جی پر مبنی موبائل خدمات کے نظم کے لیے بارڈر آؤٹ پوسٹس (بی او پی) / بارڈر انٹیلی جینس پوسٹس (بی آئی پی) پروجیکٹ (3) بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں  موبائل خدمات کی فراہمی کے لیے اسکیمیں (4) توقعاتی اضلاع میں موبائل خدمات فراہم کرانے کے لیے اسکیم (5) شناخت شدہ مواضعات اور قومی شاہراہوں پر موبائل کوریج فراہم کرانے کے مقصد سے شمالی مشرقی خطے میں موبائل کنکٹیویٹی کے لیے جامع ٹیلی مواصلات ترقیاتی منصوبہ (سی ٹی ڈی پی)، اور (6) بھارت نیٹ پروجیکٹ، جسے ملک میں مطالبے پر تمام گرام پنچایتوں  (جی پی) اور مواضعات کو انٹرنیٹ کنکٹیویٹی فراہم کرانے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3624


(Release ID: 2150381)
Read this release in: English , Hindi