وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
بہار کے لیے اے ایچ آئی ڈی ایف
Posted On:
29 JUL 2025 5:45PM by PIB Delhi
2401.16 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ 572 پروجیکٹ موصول ہوئے ہیں۔ اور بہار کے لیے مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف) اسکیم کے تحت 259.77 کروڑ روپے کا مدتی قرض 2020-21 سے آج تک (22.07.2025) بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ہے۔
بہار کے لیے موصول ہونے والے 572 پروجیکٹوں میں سے 6 پروجیکٹوں کو آج تک (22.07.2025) مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف) کی پروجیکٹ منظوری کمیٹی (پی اے سی) نے منظور کیا ہے۔
2020-21 سے آج تک (22.07.2025) تک مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف) کے تحت گوپال گنج ضلع سمیت ریاست بہار میں فنڈ سے مستفید ہونے والے انفرادی نجی کمپنیوں کے لیے منظور کیے گئے پروجیکٹوں کی ضلع وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ضلع کا نام
|
منظور شدہ پروجیکٹس
|
پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپے میں)
|
جاری کی گئی سودی امداد (کروڑ روپے میں)
|
1
|
گوپال گنج
|
1
|
12.13
|
0.33
|
2
|
کشن گنج
|
1
|
42.77
|
3.14
|
3
|
مظفرپور
|
3
|
140.76
|
9.67
|
4
|
پورنیہ
|
1
|
36.50
|
0.00
|
میزان
|
6
|
232.16
|
13.15
|
آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق منظوری کے طریقہ کار کی تکمیل کے لیے کوئی مقررہ ٹائم لائن نہیں ہے۔ تاہم، پراجیکٹ اپروول کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس عام طور پر ہر ماہ ہوتا ہے اور محکمہ قرض کی منظوری اور متعلقہ منصوبوں کی قرض دینے والی تنظیم کی طرف سے پیش کردہ دیگر تعمیل کی بنیاد پر منظوری کے تمام طریقہ کار کو جلد از جلد مکمل کرتا ہے۔
یہ اطلاع ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے 29 جولائی 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3542
(Release ID: 2149956)