زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خام پام تیل کی پیداوار

Posted On: 29 JUL 2025 4:00PM by PIB Delhi

 کھانے کے تیل میں خودکفالت حاصل کرنے تک ملکی پیداوار اور کھپت کے درمیان فرق کو پورا کرنے کے لیے کھانے کے تیل کی درآمدات ضروری ہیں۔ بھارت سرکار 22-2021 سے 26-2025 کے عرصے کے لیے ایک مرکزی کفالت شدہ اسکیم خوردنی تیل کا قومی مشن – پام تیل (این ایم ای او-او پی) نافذ کر رہی ہے۔ این ایم ای او-او پی ملک میں پام تیل کی کاشت کو رقبے کی توسیع کے ذریعے فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ مارچ 2025 تک، این ایم ای او-او پی کے تحت 1.89 لاکھ ہیکٹر رقبہ شامل کیا گیا ہے، جس سے ملک میں پام تیل کے تحت کل رقبہ 5.56 لاکھ ہیکٹر ہو گیا ہے۔ خام پام تیل (سی پی او) کی پیداوار 15-2014 میں 1.91 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 25-2024 میں 3.80 لاکھ ٹن ہو گئی ہے۔

کسانوں کو تازہ پھلوں کے گچھوں (ایف ایف بی) کی منافع بخش قیمتیں یقینی بنانے کے لیے، متعلقہ ریاستوں کی طرف سے ہر ماہ فارمولا پرائس کا اعلان کرنے کا نظام بھی اپنایا جاتا ہے۔ کسی مخصوص علاقے سے منسلک صنعتیں کسانوں سے اعلان کردہ ماہانہ فارمولا قیمت پر ایف ایف بی خریدتی ہیں۔ مزید برآں، بین الاقوامی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے کسانوں کے قیمت کے خطرے کو کم کرنے کے لیے، مرکزی حکومت کی طرف سے وائبیلٹی پرائس کا اعلان کرنے کا نظام بھی اپنایا جاتا ہے اور اگر فارمولا پرائس اس سال کے وائبیلٹی پرائس سے نیچے گر جاتا ہے تو کسانوں کو قیمتوں کے فرق (وی جی پی) کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

اس مشن کے تحت پام تیل کی کاشت چوتھے سال سے پھل دینا شروع کرتی ہے اور آٹھویں سال سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرتی ہے، توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں پیداوار کو فروغ ملے گا جس سے سی پی او کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور سی پی او کی درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

 

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :3528       )


(Release ID: 2149910)
Read this release in: English , Hindi