زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
باغبانی کے قومی مشن کا ڈیٹا
Posted On:
29 JUL 2025 4:03PM by PIB Delhi
باغبانی کے قومی مشن، جو کہ باغبانی کے مربوط ترقیاتی مشن (ایم آئی ڈی ایچ) کی ایک ذیلی اسکیم ہے، کو وزارت زراعت و کسان بہبود 2014 سے ملک میں باغبانی کی جامع ترقی کے لیے نافذ کر رہی ہے۔ ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے آغاز یعنی 15-2014 سے جولائی 2025 تک (موجودہ تاریخ تک)، 15.66 لاکھ ہیکٹر اضافی رقبہ باغبانی فصلوں کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے تحت تمام باغبانی کی فصلوں کو، ان کی اقسام سے قطع نظر، شامل کیا گیا ہے۔
ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے مختلف اجزاء، بشمول معیاری پودے لگانے کا مواد اور بہت چھوٹے پیمانے پر آبپاشی، نے باغبانی کی فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر مثبت اثر دکھایا ہے، جو 20-2019 میں 12.10 میٹرک ٹن فی ہیکٹر سے بڑھ کر 25-2024 میں 12.56 میٹرک ٹن فی ہیکٹر ہو گئی ہے (دوسرا ایڈوانس تخمینہ)۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران، ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کے تحت کل 55,748 کٹائی کے بعد کے انتظام کیلئے بنیادی ڈھانچے قائم کیے گئے ہیں، جن میں کولڈ اسٹوریج/سی اے اسٹوریج، پیک ہاؤسز، رائپننگ چیمبر، ریفر وہیکلز، پرائمری/موبائل/کم سے کم پروسیسنگ یونٹ، تحفظ یونٹ اور فوڈ پروسیسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح، 11,140 مارکیٹنگ بنیادی ڈھانچے قائم کیے گئے ہیں، جن میں ایک جگہ پر/موبائل وینڈنگ کارٹ/پلیٹ فارم، ریٹیل آؤٹ لیٹس، دیہی اور پرائمری مارکیٹس/اپنی منڈی/براہ راست مارکیٹیں، ہول سیل اور ٹرمنل مارکیٹس وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کو ریاستی حکومتیں نافذ کر رہی ہیں، اس لیے مستفید ہونے والوں کا ڈیٹا، بشمول روزگار کی تخلیق، ریاستیں برقرار رکھتی ہیں۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے زراعت و کسان بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3526 )
(Release ID: 2149905)