زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے آج دہلی میں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی


‘‘راجستھان میں زراعت اور دیہی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا’’- شیوراج سنگھ چوہان

‘‘سروے کی تصدیق کے بعد پی ایم اےوائی کے تحت اضافی مکانات کو جلد ہی منظور کیا جائے گا’’- جناب  چوہان

مرکز نے منریگا کے تحت راجستھان کو 4,384 کروڑ روپے فراہم کئے

Posted On: 28 JUL 2025 8:48PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں راجستھان کے وزیر اعلی جناب  بھجن لال شرما سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دیہی اور زرعی شعبوں کی جامع ترقی سے متعلق مختلف امور پر  بات چیت کی۔ اس میں مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت  جناب  بھاگیرتھ چودھری، زراعت کے سکریٹری جناب دیویش چترویدی، دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش سنگھ، آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جاٹ اور مرکزی وزارتوں اور راجستھان حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

1.jpg

میٹنگ کے دوران، مرکزی وزیر جناب چوہان نے بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے حال ہی میں موجودہ مالی سال کے لئے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کے تحت راجستھان کو 4,384 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ اس میں اجرت کے لئے 3,286 کروڑروپے، مادی اجزاء کے لیے 944 کروڑروپے اور انتظامی اخراجات کے تحت 154 کروڑروپے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے ریاست راجستھان کی جانب سے مرکزی وزیر کا اظہار تشکر کیا۔

2.jpg

میٹنگ کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مرکزی وزیر جناب چوہان نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، راجستھان میں اس اہم اسکیم کا نفاذ قابل ستائش رہا ہے، پہلے ہی کئی بڑے پیمانے پر سروے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جاری سروے کی تصدیق مکمل ہوتے ہی اضافی مکانات کی تعمیر کی منظوری بلا تاخیر دے دی جائے گی۔ راجستھان میں کل 7.46 لاکھ گھر بنائے جانے ہیں، جن میں پی ایم جنمن اسکیم کے تحت بھی شامل ہیں۔ میٹنگ میں نیشنل رورل لائلی ہوڈ مشن پر بھی بات چیت ہوئی۔

3.jpg

زرعی مسائل پر، بات چیت میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت ‘فی ڈراپ مور کراپ’، بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لیے تالاب نما ٹینکوں کی تعمیر اور کھیتوں کے ارد گرد باڑ لگانے جیسی اسکیموں کے نفاذ کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے جے پور کے بسی علاقے میں قابل ذکر زرعی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ شرما نے مرکزی حکومت کی مدد سے گرام پنچایت سطح پر زرعی نگراں کاروں کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی۔

4.jpg

میٹنگ کے دوران زیر بحث دیگر اہم موضوعات میں بین ریاستی تجارت کو مضبوط بنانا، راجستھان کی مونگ پھلی کی اعلیٰ اقسام کو فروغ دینے کے لئے ان کی تشہیر کرنا اور ریاست کے مشہور کیسٹر آئل کو فروغ دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سی ایم شرما نے مرکزی وزیر جناب چوہان کو اس سال راجستھان میں مانسون کی اچھی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں مناسب بارشوں سے کافی بہتر فصل ہونے کی امید ہے۔

5.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ ا ک

U.NO.3504


(Release ID: 2149677)
Read this release in: English , Hindi