بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای ایز کو عالمی مارکیٹ کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے مرکز کا نیا اقدام

Posted On: 28 JUL 2025 5:57PM by PIB Delhi

صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت و صنعت کی پہل "ایک ضلع ، ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت ہر ضلع سے ایک مصنوعات کا انتخاب، برانڈنگ، اور فروغ کیا جاتا ہے۔ او ڈی او پی اقدام کا مقصد اضلاع میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا، مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دینا، اور اس طرح اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ او ڈی او پی کو عملی طور پر "اضلاع بطور برآمداتی ہبز" اقدام کے ساتھ ضم کیا گیا ہے۔ اضلاع کو برآمداتی ہبز کے طور پر ترقی دینے (ڈی ای ایچ) کا اقدام غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایف ٹی) کا ایک اہم برآمدات کو فروغ دینے کا اقدام ہے، جس کا وژن ہر ضلع کو قومی برآمدات میں ایک متحرک شراکت دار بنانا ہے۔ یہ او ڈی او پی اقدام کو شامل کرتا ہے اور اب اسے نچلی سطح پر برآمدی صلاحیت کو منظم کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ہر ضلع ایک یا زیادہ مصنوعات یا خدمات کی شناخت کرتا ہے جن کی برآمدی صلاحیت ہوتی ہے اور معیار، صلاحیت، مارکیٹ تک رسائی، اور بنیادی ڈھانچے کی حمایت کے لیے ایک ضلع برآمداتی عملی منصوبہ (ڈی ای اے پی) تیار کرتا ہے۔ ضلع برآمدات فروغ کمیٹی( ڈی ای پی سی) ، جو مقامی انتظامیہ کی قیادت میں ڈی جی ایف ٹی کے علاقائی حکام کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتی ہے، اس کی عملداری کی نگرانی کرتی ہے۔ ریاستی سطح کی برآمدات کے فروغ کی کمیٹیاں اضلاع کے درمیان ہم آہنگی کی حمایت کرتی ہیں اور ڈی جی ایف ٹی قومی پورٹل کے ذریعے اسے نافذ اور نگرانی کرتا ہے۔ او ڈی او پی مصنوعات کو بین الاقوامی تقریبات میں ہندوستانی مشنز کے ساتھ روابط کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔

حکومت وزارت کی بین الاقوامی تعاون اسکیم کے ذریعے چھوٹی ، بہت چھوٹی ، و درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی بین الاقوامی تجارت کے میلے میں شرکت کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ایم ایس ایم ایز کی برآمدی مارکیٹ میں داخلے کے لیے صلاحیت بڑھانا ہے، جس کے تحت ان کی بین الاقوامی نمائشوں/میلے/کانفرنسز/سیمینارز/خریدار-فروخت کنندہ ملاقاتوں میں شرکت، قابل عمل مارکیٹ انٹیلی جنس فراہم کرنے، اور سامان و خدمات کی برآمد سے متعلق مختلف اخراجات کی ادائیگی کی سہولت دی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ایم ایس ایم ایز کو ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں، مانگ میں تبدیلیوں، اور نئی مارکیٹوں کے ابھرنے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل نئی معلومات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای-کامرس کی تربیت کے اجزاء کو وزارت ایم ایس ایم ایز کی اسکیموں جیسے خریداری اور مارکیٹنگ سپورٹ اور ایم ایس ایم ایز کو تجارت کے قابل بنانا اور مارکیٹنگ (ایم ایس ایم ای ٹیم) اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ حکومت وزیر اعظم روزگار پیدا کرنے کے پروگرام، پی ایم وشوکرما، خریداری اور مارکیٹنگ میں تعاون، بین الاقوامی تعاون، کھادی گرام ادیوگ وکاس یوجنا، کوئر وکاس یوجنا وغیرہ کے ذریعے انٹرپرائز کی تشکیل، صلاحیت بڑھانے، ٹول کٹس وغیرہ کے لیے مالی مراعات/رعایتیں فراہم کرتی ہے۔ قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ (سی جی ٹی ایم ایس ای) کے ذریعے، حکومت مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز ایم ایس ایز) کے لیے ضمانتی تحفظ فراہم کرتی ہے، جس میں خواتین کے زیر ملکیت انٹرپرائزز کے لیے بڑھائی گئی حفاظت شامل ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  چھوٹی ، بہت چھوٹی  ودرمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزیرمملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے دیں۔

 

 

************

 

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :   3467    )


(Release ID: 2149501) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi