ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پارلیمانی سوال : مشٹی اسکیم
Posted On:
28 JUL 2025 3:51PM by PIB Delhi
مالی سال 24 – 2023 اور 25 – 2024 کے دوران مجموعی طور پر متروکہ مینگروو کے 26396.34 ہیکٹیئر رقبے کو بحالی کی کوششوں کے تحت لایا گیا ہے جس میں 3836 ہیکٹیئر رقبے کو نیشنل سی اے ایم پی اے کی طرف سے گیپ فنڈنگ کے تحت ، میشتی (مینگروو انیشیٹو فار شور لائن ہیبی ٹیٹس اینڈ ٹینجیبل انکمز) کے ذریعے اور 22560.34 ہیکٹیئر کو اسٹیٹ سی اے ایم پی اے ، منریگا اور دیگر اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے شامل کیا گیا ہے ۔
رقبہ اور نیشنل سی اے ایم پی اے کے ذریعے جاری کردہ فنڈکی تفصیلات ضمیمہ 1 کے تحت فراہم کی گئی ہیں ۔
اڈیشہ کے چار اضلاع بالاسور ، بھدرک ، کیندر پاڑہ اور پوری میں مینگروو کی بحالی اور شجرکاری کی سرگرمیوں کے لیے مشٹی اسکیم کے تحت ریاست اڈیشہ کو 0.70 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ اڈیشہ میں اس اسکیم کے تحت احاطہ کیا جانے والا کل رقبہ 89 ہیکٹر ہے ۔ بھیترکانیکا مینگروو ڈویژن اور اس کے آس پاس واقع ضلع کیندر پاڑہ کے جونس نگر گاؤں کو مشٹی اسکیم کے تحت 5 ہیکٹر سے زیاد کی شجرکاری کے لیے نشان زد کیا گیا ہے ۔ 25 – 2024 کے دوران 13,750 پودے لگانے کے لیے پہلے ہی 4.69 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں ۔ ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹی (ای ڈی سی) / دیہاتوں بشمول جنوس نگر ای ڈی سی ، بلبھدر پور ای ڈی سی ، اجگرپتیا ، اور دیگر متفرق دیہاتوں کی طرف سے ہدف بند مداخلتوں میں نرسری کی افزائش ، مینگروو کی مختلف انواع کے پودے اور روزی روٹی کی معاون سرگرمیاں جیسے بیک یارڈ ڈکری ، مکھیوں کے چھتے کے ذریعے مینگروو شہد کی پیداوار ، اور سلائی کی پہل کے اقدامات شامل ہیں ۔
مشٹی اسکیم کے تحت ، مقامی برادری کی شرکت اس اسکیم کے نفاذ کا اہم عنصر ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں ، مقامی این جی اوز ، ون سرکشا سمیتی (وی ایس ایس) ایکو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں (ای ڈی سی) پنچایتی راج کے اداروں (پی آر آئی) کے اراکین ، ماہرین تعلیم ، اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں کی شمولیت سے متعلقہ فریقوں کی کثیر رخی بیداری اور آگہی کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے ، جس میں مینگروو کے تحفظ اور بحالی پر توجہ دی جاتی ہے ۔ مشٹی اسکیم کے تحت مینگروو کے وسائل کے تحفظ اور پائیدار نظم کو فروغ دینے کے واسطے باقاعدگی سے کمیونٹی میٹنگ ، تربیتی سیشن اور بیداری کے پروگراموں کا اہتمام ہوتا ہے ۔ وی ایس ایس اور ای ڈی سی کے اراکین کو مینگروو کے تحفظ اور بحالی کے تئیں مقامی عزم کو مستحکم کرنے کے لیے نرسری کی افزائش ، شجرکاری ، پودے لگانے کے بعد کی کارروائیوں ، اور واچ اینڈ وارڈ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے سرگرمی سے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔
ضمیمہ 1
ٹیبل: بحالی کے تحت لائے گئے رقبے کی تفصیلات اور مالی سال 25 – 2024 کے دوران ریاستوں کو مشٹی اسکیم کے تحت نیشنل سی اے ایم پی اے کی طرف سے گیپ فنڈنگ کے طور پر جاری کردہ فنڈ کی تفصیل :
نمبر شمار
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
اضلاع کی تعداد
|
نیشنل سی اے ایم پی اے کے تحت مداخلت کے لیے نشانزد رقبہ
(ہیکٹیئر میں)
|
پہلی قسط کے تحت جاری کردہ مجموعی رقم
(روپے کروڑ میں)
|
1
|
گجرات
|
02
|
2500.00
|
6.20
|
2
|
مغربی بنگال
|
03
|
478.00
|
3.74
|
3
|
کیرالہ
|
01
|
13.00
|
0.67
|
4
|
پڈو چیری
|
03
|
55.00
|
1.94
|
5
|
آندھرا پردیش
|
06
|
701.00
|
4.71
|
6
|
اڈیشہ
|
04
|
89.00
|
0.70
|
|
کل
|
3836.00
|
17.96
|
یہ معلومات ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
******
ش ح۔ م ش ع۔ ت ح
U:3441
(Release ID: 2149396)